Author Topic: جامعہ کراچی اوراسلامیہ جمہوریہ ایران کے کلچر سینٹرکے اشتراک سے سیمینار معاشرے  (Read 1527 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ کراچی اوراسلامیہ جمہوریہ ایران کے کلچر سینٹرکے اشتراک سے سیمینار
 
معاشرے کی پائیداری کیلئے علم کی بنیاد ضروری ہے، ڈاکٹر حسن رحیم

   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) تہران یونیورسٹی کے اسکالر ڈاکٹر حسن رحیم پور آغا ہادی نے کہا ہے کہ جس معاشرے کی بنیاد علم پر نہ ہو وہ پائید نہیں ہوسکتا، اسلامی تعلیمات کی اساس ”علم“ پر ہے۔ حصول علم مہذب معاشرے کی تشکیل کے لئے ناگزیر ہے ہمارا ماضی شاندار ہے مگر ہم نے اپنے اسلاف کی علمی کارناموں سے استفادہ نہیں کیا،مسلم ماہرین طب وجراحت، فلسفہ وریاضی میں ،آٹھویں صدی میں جو کچھ دریافت کرچکے تھے ان کے کارہائے علمی کو مغرب نے تصرف اور تحریف کے ساتھ اپنے کارناموں میں 17 ویں صدی میں شامل کیا جبکہ 8 ویں صدی عیسوی کے شروع میں کلیساء نے عربی سے علمی کتب کے تراجم پر پابندیاں عائد کیں لیکن ایک مدت کے بعد اس سے دست کش ہوگئے جبکہ اس عرصہ میں مسلمانوں زوال پذیر ہوچکے تھے لیکن آج مغربی مورخین وماہرین علم ودانش کبھی کبھی حقائق بیان کردیتے ہیں یہ بات انھوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامی اوراسلامیہ جمہوریہ ایران کے کلچر سینٹر، کراچی کے اشتراک سے ایک سیمینار میں اپنے خطاب میں کہی۔

 سیمینار سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور چیئرمین شعبہ علوم اسلامی پروفیسر غلام مہدی نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر حسن نے کہا کہ انگریزوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کوشش کی۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جو کہ اسلامی سربلندی سرفرازی کی علامت ہو ۔شعبہ علوم اسلامی کے چیئرمین پروفیسر غلام مہدی نے کہا کہ شیخ الجامعہ کے تعاون اور سرپرستی کے بغیر اس سیمینار کا انعقاد ممکن نہ تھا۔

شکریہ جنگ