Author Topic: سندھ میڈیکل کالجز کی نئی داخلہ پالیسی قائدِ کی سندھ دوستی کا ثبوت ہے  (Read 1821 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سندھ میڈیکل کالجز کی نئی داخلہ پالیسی قائدِ کی سندھ دوستی کا ثبوت ہے
   
سکھر + ٹھٹھہ+ٹنڈوالہ یار(بیورو رپورٹ / نامہ نگاران) ایم کیو ایم اندرونِ سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے سکھر، ٹھٹھہ اور ٹنڈو الہ یار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کی نئی داخلہ پالیسی قائد تحریک الطاف حسین کی سندھ دوستی کا ثبوت ہے۔ سکھر میں ڈاکٹر عنایت سومرو، قطب الدین انصاری اور طاہر بندھانی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور گورنر سندھ عشرت العباد خان سے رابطہ کر کے طلبہ کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرایاگیا ہے۔ نئی داخلہ پالیسی کے تحت صوبہ سندھ کے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کی نشستوں میں دس فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔سابقہ داخلہ پالیسی کے مطابق کراچی میں موجود میڈیکل کالجزو یونیورسٹیز میں داخلوں کی گنجائش600 تھی، اب نئی پالیسی کے تحت 660 ہو گئی ہے جب کہ اندرون سندھ میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں900 نشستیں تھیں جو اب نئی پالیسی کے تحت990 ہو گئی ہیں۔علاوہ ازیں کراچی کے میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں اندرون سندھ کے طلبہ کے لیے 45 نشستیں جب کہ کراچی کے طلبہ کے لیے اندرون سندھ لیاقت میڈیکل اور پیپلز میڈیکل کالج میں دس دس نشستیں مختص کی گئی ہیں۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے مرکزی رکن عاشق اسدی نے ٹنڈو الہ یار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں داخلہ پالیسی کے حوالے سے بے چینی تھی۔ قائد تحریک نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم ٹنڈوالہ یار کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ، رکن زونل کمیٹی، ارشد بیگ، اشتیاق قائم خانی، آفتاب عالم خانزادہ، رمضان سموں و دیگر موجود تھے۔
شکریہ جنگ