Author Topic: پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا  (Read 1778 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا
   
نواب شاہ (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں 5 ہزار گریجوٹ نرسیں بھرتی کی جائیں گی اور پیپلز میڈیکل کالجز و اسپتال میں ڈاکٹروں اورنرسوں کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج میں ڈائگنوسٹک اینڈ ریسرچ لیبارٹری اور پی ایم سی اسپتال میں پیتھالوجی لیبارٹری و بلڈ بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 5 ہزار گریجویٹ نرسیں بھرتی کی جائیں گی جبکہ پی ایم سی اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزمیڈیکل کالج کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دے کرتعمیراتی کام کا آغازہو جائے گا۔ اس موقع پر پی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر اعظم یوسفانی، ڈاکٹر انورعلی آخوند، ڈاکٹر نصیرشیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے اسلم قریشی، محمد سلیم بھٹی اور معین الدین چوہان کی سربراہی میں ایم این اے عذرا پیچوہو سے ملاقات کی اور انہیں 6 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"