Author Topic: سرکاری میڈیکل جامعات و کالجزسندھ کی نشستوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا  (Read 1750 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری میڈیکل جامعات و کالجزسندھ کی نشستوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا
   
کراچی (شبانہ شفیق…… اسٹاف رپورٹر) نئے تعلیمی سال سے قبل سندھ کی تمام پبلک سیکٹر کی میڈیکل جامعات اور کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ سندھ کی میڈیکل یونیورسٹیوں کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست بھیجی تھی۔ پی ایم ڈی سی نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے سندھ کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو ایک فارم بھیجا ہے جس میں ان سے فیکلٹی اور دیگر سہولتوں سے متعلق تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ میڈیکل جامعات ایم بی بی ایس سے پہلے یہ تفصیلات جمع کروا دیں گی۔ توقع ہے کہ پی ایم ڈی سی اپنے نومبر کے اجلاس میں ان تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد یونیورسٹیوں کو 10 فیصد نشستوں میں اضافے کا فیصلہ کرے گی۔

شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"