Author Topic: لیاقت میڈیکل کالج کراچی کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات  (Read 1867 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لیاقت میڈیکل کالج کراچی کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا ہے کہ موجودہ صدی میں جدید ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہوچکا ہے۔ ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے ہماری نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت میڈیکل کالج کراچی کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے لیاقت نیشنل اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو اور اکیڈمک کوآرڈی نیٹر لیاقت نیشنل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید الطاف نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات جن میں فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس میں نمایاں کامیابی پر ایم عبدالمالک، حفصہ بدر، نیلم طاہر خیلی، احمد عزیز صدیقی، سیکنڈر ایئر میں نمایاں کارکردگی پر شیزا جاوید، فواد شاہد، عینی ثروت اور تھرڈ ایئر میں نمایاں کارکردگی پر افشین خان، مریم ملک، افراہ عروس، زینب فاروقی کو شیلڈ دی گئیں
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"