Author Topic: سندھ میں ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ یکم نومبر کو ہونگے  (Read 1984 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
سندھ میں ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ یکم نومبر کو ہونگے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم بی بی ایس سال اول کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے موقع پرصوبائی محکمہ داخلہ اور نیشنل ٹیسٹنگ اتھارٹی کوسیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
دریں اثناء ڈاؤیونیورسٹی کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلوں کے لیے 4ہزارطلبا نے داخلہ فارم جمع کرادیے ہیں۔ مرکزی داخلہ پالیسی میں تاخیرکے باعث اس سال ایک ہزارکم طلبانے داخلہ فارم جمع کروائے ہیں۔
 گزشتہ سال5ہزارطلبہ نے داخلہ فارم جمع کروائے تھے۔ واضح رہے کہ صوبے بھر کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس سال اول کے داخلہ ٹیسٹ یکم نومبرکومنعقدہوں گے یہ انٹری ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ اتھارٹی کے تحت لیے جائیں گے۔ صوبے بھر کے میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے انعقادکے لیے ابھی تک جگہوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
شکریہ جنگ