Author Topic: ملتان، جعلی ڈگریاں فروخت کرنے پر ٹیچر گرفتار  (Read 1266 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ملتان، جعلی ڈگریاں فروخت کرنے پر ٹیچر گرفتار

ملتان: اینٹی کرپشن ملتان نے جامع کراچی کی جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والے سرکاری اسکول کے ٹیچر کو گرفتار کر لیا -

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زین فاطمہ نامی لڑکی نے درخواست دی کے گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور میلسی کے استاد محمد نواز نے اس سے تین لاکھ روپے وصول کر کے بی اے کی جعلی ڈگری دی
اس درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے محمد نواز کو گرفتار کیا گیا اور عدالت سے سات روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیاگیا۔
دوران تفیتش ملزم نے انکشاف کیا کے وہ اب تک 4 افراد کو بی اے اور ایل ایل بی کی جعلی ڈگریاں فروخت کرچکا ہے ۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کا جامع کراچی کے چند اہلکاروں سے رابطہ ہے
جو انہیں جعلی ڈگریاں فراہم کرتا ہے ملزم سے مزید تفیش جاری ہے -
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 21 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی