Author Topic: تعلیمی ادارے حفاظتی انتظامات کیساتھ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے  (Read 547 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

وفاق اور صوبے تعلیمی ادارے حفاظتی انتظامات کیساتھ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے پر متفق، حتمی منظوری آج نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر دے گا
وفاق اور صوبے تعلیمی ادارے حفاظتی انتظامات کیساتھ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے پر متفق
لاہور(نمائندہ جنگ) ملک بھر کی صوبائی حکومتوں اور وفاق نے کورونا کے باعث بندتعلیمی ادارے ستمبر 2020میں کھولنے کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔ حتمی منظوری آج نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر دیگا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا،15 جولائی سے تعلیمی اداروں کو داخلوں اور تعمیر ومرمت کیلئے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔
جامعات سے ایس او پیز طلب اور30فیصد ہاسٹل آپریشنل کرنے کی اجازت دی جائیگی،
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت گذشتہ روز ہونیوالی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارےستمبر میں کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
تاہم حتمی منظوری این سی او سی کےاجلاس میں دی جائے گی۔
کوویڈ 19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس گذشتہ روز آن لائن منعقدہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
تمام صوبوں نے اپنی آرا اجلاس میں پیش کیں اور احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے اور پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔
یکم ستمبر سے پہلے دو اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔
صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری آج دے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں پندرہ جولائی سے تعلیمی اداروں کو نئے ایڈمیشن اور تعمیر ومرمت کے لیے کھولنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔
 جامعات سے ادارے کھولنے کے حوالے ایس او پیز بھی طلب کیے گئے ۔ تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو 20 جولائی تک ایس او پیز جمع کروانے کی ہدایات کی گئیں ہیں ۔
اجلاس میں آن لائن تعلیم کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ جن علاقوں میں نیٹ کی سہولت موجود نہیں
 ان کے لیے خصوصی طور پر ہاسٹل کھولنے کی اجازت دی جائے اور جامعات کے تیس فیصد ہاسٹلز کو آپریشنل کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آن لائن ایڈیشن میں 08 جولائی ، 2020 کو شائع ہوئی