Author Topic: انتظار کی گھڑیاں ختم، میٹرک کے نتائج کیلئے تاریخ کا اعلان ہوگیا  (Read 257 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انتظار کی گھڑیاں ختم، میٹرک کے نتائج کیلئے تاریخ کا اعلان ہوگیا
لاہور: میٹرک کے طلباء کا انتظار ختم، لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز آج شام پانچ بجے میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے،  بورڈز کی تاریخ میں پہلی بار پویشن ہولڈرز کا اعلان نہیں ہوگا۔

میٹرک کے طلبہ و طالبات کیلئےبڑی خوشخبری ہے، بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے آج شام پانچ بجے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ میٹرک نتائج کے شیڈول کی منظوری تمام بورڈز کے چییرمینز کمیٹی میں دی گئی جس کی توثیق وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کی۔
راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہےکہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی بورڈز کی ویب سائیٹ پر میٹرک رزلٹ جاری ہوگا جبکہ طلباء متعلقہ بورڈز کے موبائل نمبر کے ذریعے سے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، میڑک کے نتائج کب؟ اعلان ہوگیا
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جا رہا اور اس ضمن میں طلباء کی نمبروں کے ساتھ گریڈنگ بھی جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ برس پوزیشن ہولڈرز کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور طلباء کو نمبروں کی بجائے گریڈز دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"