Author Topic: کامیاب مستقبل کیلئے تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے،امریکی قونصل جنرل  (Read 345 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کامیاب مستقبل کیلئے تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے،امریکی قونصل جنرل
لاہور: امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلگی نے کہا ہے کہ کامیاب مستقبل کی تعمیر کے لیے تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ امریکی معاونت سے جاری انگریزی تعلیم کے پروگرام پاکستانی طلبہ اور طالبات کو خوشحالی کی طرف گامزن ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ پروگرامز ہماری پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے طویل شراکت میں کلیدی مقام کے حامل ہیں۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دو روزہ فیصل آباد اور سرگودھا کے دورہ کے دوران جامعات کے وائس چانسلروں اور اساتذہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔ قونصل جنرل کولین کرینویلگی نے امریکی معاونت سے شرو ع ہونے والے انگریزی کے تدریسی پروگرام کا افتتاح کیااور تجارتی اور معاشی معاملات پر گفتگو کے لیے کاروبار سے منسلک افراد سے ملاقات کی۔
کولین کرینویلگی نےامریکی اعانت سے چلنے والےلنکن کارنر سرگودھا میں منعقدہ پاکستانی طلبہ اور طالبات کے سمر کیمپ میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ پڑھنے اور ابلاغ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے فروغ میں مددگار ہے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 27جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"