Author Topic: برطانیہ UNITED KINGDOM BRITAIN  (Read 3013 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
برطانیہ UNITED KINGDOM BRITAIN
« on: December 09, 2007, 07:40:55 PM »

برطانیہ UNITED KINGDOM BRITAIN

برطانیہ دنیا كا اہم ترین صنعتی ملك ہے۔ برطانیہ كا دارالحكومت لندن ہے۔ یہاں كی سركاری زبان انگریزی ہے۔

یہاں كی كرنسی پاوٕنڈ ہے۔ یہاں كے مشہور شہروں میں مانچسٹر ، لندن، گلاسكو، لیور پول، برمنگھم ، لیڈز ، شفلیڈ اور كارڈف شامل ہیں۔ یہاں كہ اہم بات پرانا بادشاہی نظام ہے۔ شاہی خاندان كوپوری دنیا میں عزت اور مقام حاصل ہے اگرچہ ملك میں پارلیمانی نظام حكومت ہے۔ مگر بادشاہت بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔

برطانیہ كافی مدت تك برصغیر پر قابض رہا ہے۔ برطانیہ ایك خود مختار ملك ہے۔

برٹش نیشنلٹی ایكٹ ١٨٩١ئ جس كا نفاذ 1938 سے ہوا پاكستان كے شہریوں كو برطانیہ جانے كے لیے ویزا كی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بغیر ویزا كے جا سكتے تھے۔ نئے قانون كے مطابق یورپی برادری كے علاوہ ہر غیر ملكی كو ویزا كی ضرورت ہے۔

برطانیہ كا ویزا حاصل كرنا آسان كام نہیں ہے۔ تاہم اگر ویزا فارم درست پر كیا گیا ہو اس كے مندرجات دھیان سے تحریر كیے گئے ہوں تو ویزا كا حصول كچھ آسان ہو جاتا ہے۔ ویزا درخواست دینے كے لیے پاسپورٹ ، سپانسرز اگر كیا گیا ہو ، كاروبار كی تفصیل، بینك بیلنس شیٹ، جائداد كی تفصیل۔ اگر شادی شدہ ہے تو بچوں كی تفصیل بمعہ برتھ كارڈ۔اگر تعلیم كے سلسلہ میں جا رہے ہیں تو تعلیمی اسناد جن كا ترجمہ انگریزی میں كیا گیا ہو۔ تصدیق شدہ ترجمہ كا سرٹیفكیٹ ، آنے اور جانے كا فضائی كمپنی كا كنفرم تاریخوں كا ٹكٹ۔

درخواست دینے كا طریقہ

درخواست برائے ویزا مخصوص فارم پر دی جاتی ہے۔ فارم كے ہر خانہ كو پر كرنا چاہیے۔ غیر مطلقہ پر كراس لگا دیں۔ ویزا فارم كی كاپی منسلك ہے۔

فارم پر كرنے كا طریقہ

درخواست فارم كالی سیاہی سے پر كیا جاتا ہے۔ فارم كی علیحدہ سے كوئی قیمت نہیں۔

فارم پر سب سے پہلا سوال دیا گیا ہے كہ برطانیہ آنے كی وجہ۔ جس مقصد كے لیے آپ جا رہے ہیں اس خانہ میں ﴿﴾ نشان لگائیں۔

اگر آپ كاروبار كے سلسلہ میں جا رہے ہیں تعلیم كے سلسلہ میں جا رہے ہیں تو اس خانہ نشان ﴿﴾ لگا دیں۔

 اسی طرح اگر چند دنوں یا گھنٹوں كے لیے ویزا دركار ہے تو ٹرانزٹ پر اور اگر زیادہ مدت كے لیے تو سنگل پر نشان لگائیں۔

٢: پاسپورٹ پر جو نام درج ہے وہی تحریر كریں۔

٣: شادی كی صورت میں بچوں كا اندراج ہے تو تحریر كریں۔

٤: تاریخ پیدائش تحریر كریں۔

٥: اپنی جنس تحریر كریں۔

٦: پیدا ہونے كا ضلع، شہر اور ملك كا نام تحریر كریں۔

٧: باپ كا نام۔

٨: ماں كا نام۔

٩: پاسپورٹ كا نمبر۔ تاریخ اجرائ ، اختتام ، ضلع تحریر كریں۔

اگر آپ كم عمر ہیں اور كسی بڑے كے ساتھ جا رہے ہیں تو پاسپورٹ كا حوالہ تحریر كریں۔

٠١: اگر ملازم ہیں تو ملازمت كیا ہے۔

١١: ملازمت كی صورت میں كمپنی كا نام ، مدت ملازمت سالانہ آمدنی تحریر كریں۔

٢١: موجودہ پتہ۔

٣١: مستقل پتہ۔

٤١: كیا آپ شادی شدہ ہیں ، اكیلے، رنڈوے، طلاق یافتہ۔

٥١: اگر شادی شدہ ہیں تو بیوی كے كوائف/ خاوند كے كوائف۔

٦١: كتنے بچے ہیں۔

٧١: پہلے كبھی برطانیہ ویزا كی درخواست دی۔

٨١: پہلے برطانیہ گئے ۔ تفصیل

٩١: جواب ہاں ، نہیں میں دیں۔

﴿الف﴾ اس سے پہلے كبھی ویزا ، انٹری كلیرنس پر انكار كیا گیا؟ اگر ہاں تو فارم M2E كریں

﴿ب﴾ اس سے پہلے برطانیہ داخل ہونے سے روك دیا گیا۔ اگر ہاں تو فارم M2E كریں

﴿ج﴾ اس سے پہلے كبھی ڈی پوٹ ہوئے۔

﴿د﴾ اس سے پہلے كبھی ویزا كا انكار ہوا كسی بھی ملك كا اگر ہاں تو ملك كا نام۔

﴿ڈ﴾ اس سے پہلے كبھی كسی ملك سے ڈی پوٹ ہوئے اگر ہاں تو ملك كا نام۔

اگر آپ كم عرصہ كے لیے قیام كر رہے ہیںتو ١٢ سے ٦٢ تك كے جواب دیں۔ آپ ٹرانزٹ كے لیے درخواست دے رہے ہیں تو 29 سے 30 پر كریں۔ اگر كسی ہوٹل میں قیام كریں گے تو اس كی تفصیل 27 سے 28 پر كریں۔

اگر تعلیم كے سلسلہ میں جا رہے ہیں تو 31 سے 34 پر كریں۔

 آخر پر دی گئی جگہ پر دستخط كریں۔

 دو عدد تصاویر كے ساتھ درخواست جمع كروا دیں۔

اگر تعلیم كے سلسلہ میں برطانیہ جا رہے ہیں تو كالج، یونیورسٹی كی تفصیل اور سال كے ایڈوانس اخراجات ادا كرنا پڑتے ہیں ان كی رسید لگائیں۔

 برطانیہ كا تعلیمی ویزا تعلیمی مدت تك ہی جاری كیا جاتا ہے اگر كورس ایك سال كا ہے جو اتنا ہی ویزی جاری كیا جائے گا۔

دوران تعلیم آپ كام بھی كر سكتے ہیں مگر اجازت لے كر۔ اجازت آسانی سے مل جاتی ہے۔ كام كرنے سے آپ اپنی تعلیمی ضروریات پوری كر سكتے ہیں۔

وہ لوگ جن كو ویزاكی ضرورت نہیں

برطانیہ كاشہری۔

برطانیہ كی كالونیز۔

برطانیہ كی حفاظت میں شخص۔

اسرائیل كے شہری۔

مندرجہ ذیل ملكوں كے شہری، شہریت یافتہ افراد۔

الجیریا، آسٹریلیا، آسٹریا، بلجیم ، بلووا، برازیل، كینیڈا، كولمبیا، ڈنمارك، ایل سلواڈور، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، گوئٹے مالا، ہاوٕنڈرس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، كوریاساوٕتھ، لكسمبرگ، كویت، نیدر لینڈ، نیوزی لینڈ، ساوٕتھ افریقہ، سویڈن، پرتگال، ناروے، پانامہ، قطر، نائجر، سپین، متحدہ عرب امارت، امریكہ، یوراگوائے، تیونس كو ویزا كی ضرورت نہیں ہے۔

21 سال سے كم عمر افراد بغیر ویزا كے جا سكتے ہیں۔ مگر گارڈین كا ہونا ضروری ہے۔ 21سال سے 27 سال تك كی لڑكیاں غیر شادی شدہ ﴿مغربی یورپ، مالٹا، دمشق اور تركی﴾ بغیر ویزاہ كے دو پارٹیوں كے درمیان سمجھوتہ سے آ سكتی ہیں۔ كام كرنے اور انگریزی سیكھنے كے لیے۔ یہ لڑكیاں گھروں میں جیب خرچ كے بدلے كام كرتی ہیں۔

ایسے كاروباری افراد جو كم از كم ڈیڑھ لاكھ پاوٕنڈ یا اس كے مساوی ڈالر یا سالانہ آمدنی پندرہ ہزار پونڈ ركھتے ہیں۔ ان كو پہلے پہل بارہ ماہ كا ویزاہ دیا جاتا ہے۔ جس كے بعد چار سال كا اور پھر بغیر ویزا كے آ جا سكتے ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو ذرائع وسائل كے لوگ كہلاتے ہیں۔

جن لوگوں كو برطانیہ میں رہنے كی اجازت یا شہریت مل چكی ہے وہ اپنے والدین اور قریبی رشتہ داروں كو بلا سكتے ہیں۔ تاہم انہیں سپانسر كرنا ہو گا اور تمام اخراجات كی گارنٹی دینا ہو گی۔

ٹرانزٹ مسافر جن كی منزل اور ہو اور وہ جہازكے ركنے كی وجہ سے ٹھہر رہے ہوں مگر ائیر پورٹ حكام كی حفاظت میں رہیں گے۔

بحری جہاز كا عملہ جن كے پاس مچھیروں كی كتاب ہے بطور ماہی گیر كے۔

فنی مہارت اور تعلیمی قابلیت كی بنیاد پر ویزا آسانی سے مل جاتا ہے۔ فلمی اداكاروں، ثقافتی طائفوں، گلوكاروں، كھلاڑیوں وغیرہ كو آسانی سے ویزا مل جاتا ہے۔

شادی كرنے سے شہریت مل جاتی ہے اگر آپ كی بیوی برطانیہ میں ہے اور آ پ پاكستان میں تو متعلقہ ثبوت پیش كرنے پر آپ كو ویزا جاری كر دیا جاتا ہے۔

برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل كرنا نہایت مشكل ہے ۔ سیاسی پناہ كی صرف ان درخواستوں پر غور كیا جاتا ہے جن كے بیان كردہ مسائل اور تكالیف اصل ہوں اور ان كا ثبوت بھی ساتھ ہو۔ ان درخواستوں پر بھی بہت سختی كی جاتی ہے۔ اور كوشش كی جاتی ہے

كہ كم سے كم كیس منظور كیے جائیں۔ آپ كی ذاتی مشكلات كو ترجیح دی جاتی ہے۔ آپ كی حیثیت جس ملك میں آپ رہ رہے تھے اگر واقعی ایسی تھی كہ جس سے آپ معاشرہ میںتبدیلی یا اثر كر سكتے تھے اور آپ كو حكومتی مشینری سے خطرہ ہے ۔ حكومت آپ كے خلاف پارٹی بن رہے ہے اور آپ كی جان كو خطرہ ہے۔ آپ كی سیاسی حیثیت ایسی تھی یا ہے كہ آپ كے خلاف پراپیگنڈہ سے آپ كی ساكھ كو خطرہ ہے یا متاثر ہو گی تو آپ كی درخواست پر غور كیا جاتا ہے۔ عام طور پر 100 درخواستوں میں سے 10 درخواستیں منظور كی جاتی ہیں۔ برطانیہ میں ہر قسم كی آزادی اظہار ہے۔

 آپ اپنے مسلك اور عقیدہ كے مطابق ہر قسم كی تبلیغ و تشریح كر سكتے ہیں مگر حكومت كے لیے مسئلہ نہ بنے ۔ آپ حكومت كے خلاف تقریر كر سكتے ہیں۔



Offline Mubashir

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 4
  • My Points +0/-1
Re: برطانیہ UNITED KINGDOM BRITAIN
« Reply #1 on: June 19, 2008, 12:06:40 AM »
kia muja koi proper and full treeka baatay ga koi ka mauja uk jana ka liya kia kar na ho ga
means what is work permit and how we get it