PakStudy :Yours Study Matters

Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan => Colleges in Lahore => Topic started by: AKBAR on February 07, 2022, 07:08:31 PM

Title: پنجاب کے سرکاری کالجز میں پروفیشنل ڈگریاں کورسز شروع
Post by: AKBAR on February 07, 2022, 07:08:31 PM

پنجاب کے سرکاری کالجز میں پروفیشنل ڈگریاں کورسز شروع
کالجز میں ڈی فارمیسی، انجینئرنگ، ٹیکسٹائل ڈیزائینگ دیگر پروفیشنل ڈگریوں کا آغاز
پنجاب کے سرکاری کالجز میں پروفیشنل ڈگریاں شروع کی جارہی ہیں۔ ڈی فارمیسی، انجئینرنگ، ٹیکسٹائل ڈیزائینگ اور لیب ٹیکنالوجی دیگر پروفیشنل ڈگریوں کا آغاز لاہور کے مختلف کالجز میں کیاجا رہاہے۔ سافٹ وئیر انجئینرنگ سول لائن میں شروع کی جا رہی ہے
 جس کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔جبکہ راوی روڈ بوائز کالج میں ڈی فارمیسی اور کوئین میری کالج میں ٹیکسٹائل ڈیزائینگ کے پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔ رواں برس داخلے بھی کر لیےجائیں گے۔ اس بارے میں ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عاشق نے کہا کہ پہلی بار 50 ،50طلبہ کو داخلے دیے جائیں گے۔جس کے لیےفیس بھی انتہائی کم رکھی گئی ہے۔
 ڈی فارمیسی کے لیے 15 ہزار فی سمسٹر جبکہ دیگر پروگرامز کے لیے 7ہزار روپے سمسٹر کی فیس ہو گی۔
 انہوں نے کہا کہ راوی روڈ کالج میں کیمسڑی کے 15 پی ایچ ڈی اساتذہ موجود ہیں۔ جبکہ لیب میں بھی تمام آلات میسر ہیں۔ یہ ڈگری پروگرامز مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اور اپنے کاروبار کرنے میں طلبہ کے لیے نہایت معاون ہوں گے۔