Author Topic: زکریا یونیورسٹی میں پی ایس ایف اور جمعیت میں تصادم  (Read 3667 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
زکریا یونیورسٹی میں پی ایس ایف اور جمعیت میں  تصادم
ملتان:(رپورٹ ابوبکر صدیق نمائندہ پاک اسٹڈی ملتان) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آج صبح پاکستان پیلز پارٹی کی طلبہ تنظیم  پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن  اور جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ اسلامی جمعیت طلبہ کے درمیان تصادم ہوئے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ایس ایف کے کارکنان نے ان کے طلبہ پر حملہ کیا اور بعض طلبہ کو تشدد کے بعد اغوا کرلیا گیا۔
جب کہ پی ایس ایف کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے ہاسٹل میں قائم مورچہ سے ان کے کارکنان پر فائرنگ کی  ، اور بہت سے طلبہ پر تشدد پر کیا۔ جوابی کاروائی پر جمعیت کے طلبہ اپنے ناظم کو چھوڑ کرفرار ہوگے۔ اور ہم نے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم کی خوب دھلائی کی ہے ۔  ہم نے کسی کو اغو ا نہیں کیا، بلکہ جمعیت کے ناظم جوتی، چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ 
اس کے واقعہ کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ  کے   زکریا یونیورسٹی اورملتان کے دیگر کالجوں  کے طلبہ یونیورسٹی کے اندر احتجاج کیا، جس پر مقامی پولیس نے ہلکا لاٹھی جارچ کیا، اور طلبہ کو منتشر کردیا، پولیس کے مطابق انہوں نے کسی کو گرفتار نہیں ،  جب کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ تھانہ بوسن کالج پولیس نے ان کے صوبائی صدر برادر رسل خان بابر  کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر  منتقل کردیا ہے ۔
 دونوں طلبہ تنظیموں نے کل پھر مظاہرہ کے کال دی ہے ۔ جب کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق کل پنجاب بھر کے تعلیمی ادروں میں احتجاج ہوگا۔