جمعیت پنجاب یونیورسٹی کا تین اساتذہ پر تشدد
لاہور: ۱۶ مئی ۲۰۱۲: اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے آج پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ پر تشدد کیا، اور شعبہ کمیسٹری کے تین پروفیسر کو شدید زدوکوب کیا، اسلامی جمعیت طلبہ کے یہ کارکن جمعیت کے ناظم رائےحق نواز کی قیادت میں آئے تھے۔ یہ بات آج شام صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر عامر کی ایگزیکٹو کلب میں پریس کانفرنس میں بیان کی گی۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ تین اساتذہ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے تشدد کے بعد پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہو ا ، جس میں اساتذہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کل سے تمام کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔پنجاب یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اسلامی جمیعت طلبہ کے تمام عہداروں کو پنجاب یونیورسٹی سے خار ج نہیں کیا جاتا ، اس وقت کلاسوں کا بائی کلاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمین کے بھی داخلے منسوخ کئےجائیں