ISO Karachi's Al-Quds Day Rally Exhibition to Tibet Center
آئی ایس او کراچی کی یوم القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر
تحریک آزادی القدس پاکستان کے رہنمائوں ، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی ، رہنما شیعہ ایکشن کمیٹی علامہ مرزا یوسف حسین ، رہنما ذاکرین امامیہ علامہ نثار قلندری ، رکن نظارت آئی ایس او مولانا عقیل موسیٰ، رہنما فلسطین فاءونڈیشن صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا،اس موقع پر آئی ایس او کے مر کزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ رواں سال عالمی یوم القدس 24 رمضان المبارک کو منایا جائیگا اس سلسلے میں ملک بھر میں میں 50سے زائد ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مرکزی آزادی بیت المقدس ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائیگی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء خطاب کریں گے ۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کئی دہائیوں سے عالمی مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن جب تک پاکستان و دیگر اسلامی ممالک میں انسانیت کے حقیقی علمبردار موجود ہیں اس مسئلے کو کسی صورت دبنے نہیں دیں ، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ، اور اسی قبلہ اول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان کیا تھا ، اس فرمان پر لبیک کہتے ہوئے دنیا بھر میں ہر سال یوم القدس منایا جاتا ہے ۔