Author Topic: کوئٹہ ایم ایس ایف اورپی ایس ایف کے کارکنان میں ہا تھا پائی ،موٹر سائیکل نذر آتش  (Read 2504 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کوئٹہ: ایم ایس ایف اورپی ایس ایف کے کارکنان میں ہا تھا پائی ،موٹر سائیکل نذر آتش
   
کوئٹہ…کوئٹہ کے لیاقت پارک میں ایم ایس ایف مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان میں ہا تھا پائی ہوئی ہے اور مشتعل ہجوم کی جانب سے ایک موٹر سائیکل کو نذر آتش کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ایم ایس ایف اور مسلم لیگ نواز کے کارکنان نے کوئٹہ میں شریف برادران کو نا اہل قرار دئے جانے کے فیصلے کے خلاف ریلی نکالی جب یہ ریلی کوئٹہ کے لیاقت پارک کے قریب پہنچی تووہاںپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی راولپنڈی میں بینظیر کی یاد گارپر توڑ پھوڑ اور اس کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تو دونوں جماعتوں کے کارکنان میں پہلے شدید نعرے بازی ہو ئی اور صورت حال نے تصادم کی شکل اختیار کر لی۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے بھی مارے تاہم کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہیں انتظامیہ اور رینجرز کے اہل کاروں نے صورت حال کو کنٹرول کرلیااور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔
شکریہ نمائندہ خصوصی