PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Khyber-Pakhtoonkhwa => KPBTE => Topic started by: iram on June 16, 2009, 07:22:25 AM

Title: فنی تعلیمی بورڈ سرحد کے امتحانات 5 اگیست کو شروع ہوں گے
Post by: iram on June 16, 2009, 07:22:25 AM
فنی تعلیمی بورڈ سرحد کے امتحانات 5 اگیست کو شروع ہوں گے

بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن صوبہ سرحد نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ بورڈ کے زیر اہمتام ایوننگ ایکسٹشین پروگرام /شارٹ کورس۔ ای ای ای پی فرسٹ ٹرم 2009 اور ٹیکینکل سرٹیفیکیٹ ٹی ایس سی ضمنی امتحانات 2008، 5 اگیست 2009 سے شروع ہوں گے ۔ بورڈ کے اسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں امتحانی داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کے لئے تاریخیں مقرر کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی فیس اور داخلہ فارم
بغیر لیٹ فیس ۔۔۔۔۔ یکم جولائی
ڈیرھ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔ 6 جولائی
دگنی فیس کے ساتھ۔۔۔۔۔۔10 جولائی
اور تین گنا فیس کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔15 جولائی 2009 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مقرر تاریخوں کے بعد کسی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔