Author Topic: ایمرسن کالج ملتان کو یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے پر اساتذہ کو تشویش  (Read 520 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایمرسن کالج ملتان کو یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے پر اساتذہ کو تشویش
ملتان : پنجاب ٹیچرز یونین اور ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن نے ملتان کے تاریخی ورثہ گورنمنٹ ایمرسن کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الگ یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے
 اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین اور ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد فرید بزدار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملتان کے تاریخی ورثہ گورنمنٹ ایمرسن کالج کی شناخت کو ختم کرنا چاہتی ہے
 جس کی وجہ سے اہلیان ملتان ، اساتذہ اور طلبہ میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے حکومت ملتان کے تاریخی ورثہ گورنمنٹ ایمرسن کالج کی شناخت کو ختم کرنے کی بجائے الگ یونیورسٹی بنائے افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سمیت ملتان سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین اسمبلی آخر اس ناانصافی پر خاموش کیوں ہیں
 انڈسٹریل اسٹیٹ زون سمیت دیگر زون بنائے جاتے ہیں لیکن الگ یونیورسٹی بنانے کے لئے ملتان کے سیاستدانوں کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے
اگر وفاقی و صوبائی حکومت نے گورنمنٹ ایمرسن کا لج کی شناخت ختم کی تو پنجاب ٹیچرز یونین اور ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔