PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 12, 2019, 01:08:49 PM

Title: انجینئرنگ یونیوسٹی نے مفت سمر کیمپ کی سہولت ختم کردی
Post by: sb on July 12, 2019, 01:08:49 PM

انجینئرنگ یونیوسٹی نے مفت سمر کیمپ کی سہولت ختم کردی
لاہور:یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سمر کیمپ کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی ۔ انتظامیہ نے دو ماہ کی فیس چھ ہزار مقرر کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یو ای ٹی کی انتظامیہ نے مفت سمر کیمپ کی سہولت کو ختم کردیا ہے ۔ سمسٹرز میں اچھا پرفارم نہ کرنے والے طلبہ کے لیے ہر سال سمر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ ہرسال اس کیمپ میں صرف 70 سے 80 بچے شرکت کرتے ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے سمر کیمپوں کی حوصلہ شکنی کے لیے اس کے لیے فیس کا اجرا کیا ہے ۔ ترجمان یو ای ٹی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ بچے سمسٹرز میں ہی اپنی ساری توجہ پڑھائی پر دیں اور ان کو سمر کیمپوں کی ضرورت ہی نہ پڑے ، اس لیے کیمپوں پر فیس لگائی ہے اور یہ فیس دو ماہ کے لیے ہاسٹلز فیس کی مد میں لی جائے گی
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 12 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی