Author Topic: عمر میں نرمی، 45 سال کے افراد ٹیکنیکل کالجز میں داخلے کے اہل  (Read 300 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

عمر میں نرمی، 45 سال کے افراد ٹیکنیکل کالجز میں داخلے کے اہل
لاہور:  ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیے عمر کی شرط کو نرم کردیا ہے ۔ اب 45 سال تک کے افراد ٹیکنیکل کالجز میں داخلہ لینے کے اہل ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل صرف 28 سال کے افراد ہی ٹیکنیکل کالجز میں داخلہ لینے کے اہل ہوتے تھے ۔ ٹیوٹا کے زیر اہتما م صوبے کے کالجز میں 30 ٹریڈز میں تین سالہ ڈپلومہ کرایا جاتا ہے ، جن میں مکینیکل ، فوڈ ٹیکنالوجی ، الیکٹرک سمیت تیس ٹریڈ شامل ہیں ۔ اس سے قبل دوسری شفٹ میں داخلوں کے لیے صرف 28 سال کے نوجوان ہی اہل تھے ۔ زونل منیجر ٹیوٹا مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمر کی شرط میں نرمی کے بعد داخلوں میں اضافہ ہوگا ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 12 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"