PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Hyderabad Board => Topic started by: sb on May 29, 2009, 07:56:58 AM

Title: حیدرآباد:انٹر بورڈ کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی 4ہزار سرٹیفکیٹ جل گئے
Post by: sb on May 29, 2009, 07:56:58 AM

حیدرآباد:انٹر بورڈ کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی 4ہزار سرٹیفکیٹ جل گئے
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی کے باعث 4ہزار تیار سر ٹیفکیٹ سمیت 48سالہ پرانا ریکارڈ جل گیا ہے ‘آتشزدگی کی اطلاع پر لطیف آباد ‘فقیر کاپڑ اورمارکیٹ فائربریگیڈ کی 4گاڑیوں نے دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا ۔چیئرمین بورڈنے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے بورڈ کے سیکریٹری عبدالخالق شیخ کی سربراہی میں 4رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام 5بجے حیدرآباد ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی عمارت میں قائم پکا سرٹیفکیٹ برانچ کے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ریکارڈ روم کو لپیٹ میں لے لیا‘آتشزدگی کی اطلاع فوری طورپر لطیف آبادفائربریگیڈ کو دی گئی‘ لطیف آباد فائربریگیڈ نے آگ کی شدت کے باعث فقیر کاپڑ اورمارکیٹ فائراسٹیشنوں سے مدد طلب کرکے چارگاڑیوں کی مدد سے دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا اوربورڈ آفس کے دیگرحصوں کو آتشزدگی سے بچالیا ‘کنٹرولرامتحانات پروفیسر محسن عطا نے ”جنگ“ کو بتایا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں پکا برانچ میں موجود 4ہزارسے زائد میٹرک اورانٹر کے تیارپکا سرٹیفکیٹ جو اسکولوں اورکالجز کو روانہ کئے جانے تھے سمیت 1961ء تا2009ء تک کا 48 سالہ ریکارڈ جزوی طورپر جل گیا ہے جبکہ الماریوں میں بند ریکارڈ جلنے سے محفوظ رہاہے ۔
      شکریہ جنگ