Author Topic: بلوچستان میں مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،جمعیت طلباء اسلام  (Read 900 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچستان میں مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،جمعیت طلباء اسلام
کوئٹہ : جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنوینر ہدایت اللہ پیرزادہ نے جامعہ بلوچستان میں مبینہ طور پر طلباء و طالبات کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور صوبے میں مخلوط تعلیمی نظام کو ختم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی۔اس موقع پرحافظ محمد حسن شہاب ، عبدالخالق صدیقی سمیت دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں طلباء وطالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کےواقعے سے پشتون بلوچ معاشرے میں لوگوں کا سرشرم سے جھک گیا ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں اورجامعہ کے ایک شعبہ میں چند عناصرملوث پائے گئے تھےجو آج بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، اس طرح کے واقعات میں اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی موجودہ حکومت تعلیمی اداروں میں مغربی ایجنڈا لے کرآئی ہے، جمعیت طلبا اسلام تعلیمی اداروں میں مغربی ایجنڈا کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں مخلوط تعلیمی نظام کو ختم کرکے وومن یونیورسٹی کی طرز پر صوبے میں طالبات کے لئے الگ یونیورسٹیاں قائم کی جائیں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق
تمام محرکات کوسامنے لاکرذمہ داروں کوسخت سز ادی جائے ،جمعیت طلباء اسلام اس ضمن میں بہت جلد تمام طلباء سیاسی تنظیموں کا اجلاس بلاکرمتفقہ طورپرتحریک چلانے کااعلان کرے گی۔انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام 27 اکتوبر کو جمعیت کے مارچ میں بھر پور حصہ لے گی جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 17 اکتوبر2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"