PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: AKBAR on January 11, 2022, 12:20:31 PM

Title: انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز جامعہ زکریامیں سیمینار
Post by: AKBAR on January 11, 2022, 12:20:31 PM

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز جامعہ زکریامیں سیمینار
جامعہ زکریا میں وزارت صنعت وتجارت کی تنظیم برائے قومی پیداوارکے زیراہتمام سیمینار
وزارت صنعت و تجارت کی تنظیم برائے قومی پیداوار این پی او کے زیراہتمام انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز جامعہ زکریامیں سیمینار منعقد کیاگیا، مہمان مقرر ڈپٹی جنرل منیجر این پی او آفتاب خان مسعود اور صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب ڈائریکٹر آئی سی ایس نے کی، سیمینار کے اہتمام میں تنظیم کے ملتان آفس کے انچارج سید محی الدین گیلانی اور آئی سی ایس کے اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ بدر الدین کی کاوشیں شامل تھیں۔