Author Topic: سرکاری سکولوں کوبلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  (Read 310 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں کوبلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور: ٹیچرز ایکشن کمیٹی لاہور کے زیراہتمام نئے بلدیاتی آرڈیننس 2019 کے تحت سرکاری سکولوں کو بلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف اساتذہ تنظیموں کے راہنماؤں و عہدیداران کی کثیر تعداد میں پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اساتذہ نے اپنے مطالبات پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے
 اور نئے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف مسلسل نعرے لگاتے رہے، اساتذہ راہنماؤں سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت ، وحید مراد یوسفی، سعید نامدار ،اسلم گھمن ،اللہ رکھا گجر، افضل بھنڈر ،ملک مستنصر اعوان، میاں ارشد ،چوہدری محمد علی و دیگر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی ادارے نئے بلدیاتی نظام کی تحویل میں سیاسی اکھاڑے بن جائیں گے ۔ موسم گرما کی تعطیلات کے خاتمے کے بعد ٹیچرز ایکشن کمیٹی پنجاب تعلیمی پہیہ جام کرنے پر مجبور ہو گی جس کا اعلان 29 اگست کو کیا جائے گا۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہورایڈیشن میں مورخہ 09 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"