Author Topic: طلباء کے لیےغیر ملکی سکالر شپس کا اعلان  (Read 253 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلباء کے لیےغیر ملکی سکالر شپس کا اعلان
لاہور:عالمی یونیورسٹیوں سے سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کیلئے ڈیڈ لائن جاری عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے حکومتی فنڈنگ پر پی ایچ ڈی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق  پنجاب بھر سے امیدوار اکتیس مارچ تک پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز کی ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ دنیا کی پہلی پچاس بہترین یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ دنیا کی پہلی پچاس بہترین یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر اخراجات حکومت ادا کرے گی۔
تعلیمی کیرئیر میں کم از کم 60 فیصد نمبرز کے حامل امیدوار غیر ملکی سکالر شپ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل اینڈاؤمنٹ فنڈز کے تحت امیدواروں کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ایوارڈ ہوگی۔ 80 فیصد سکالر شپ سائنس اور بیس فیصد سکالر شپ سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کیلئے مختص کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت 90 فیصد سکالر شپ صوبائی طلباء اور 10 فیصد ملک بھر سے طلباء کو دے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"