Author Topic: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں 441 لائبریرین بھرتی کرنے ک  (Read 276 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں 441 لائبریرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں کی لائبریریوں میں 281 خواتین لائبریرین اور 160 میل لائبریرین بھرتی ہوں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ارم بخاری نے لائبریرین بھرتیوں کی ریکوزیشن کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کو لائبریرین کی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک مہینے میں آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے اشتہار دے گا، سرکاری کالجوں میں لائبریرین کی آسامیاں خالی ہونے سے نئی کتابوں کی خریداری اور پہلے سے موجود کتابوں کا ریکارڈ منظم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہنگری میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کیلئے سکالرشپس کا اعلان کردیا، اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے، ایچ ای سی نے ہنگری میں سکالر شپ پر تعلیم کیلئے طلبا کو آن لائن فارم جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
ایلمنٹری سکول ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری
ہنگری کی یونیورسٹیوں میں داخلے سے پہلے انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبرز لینے کی شرط عائد کی گئی ہے، ہنگری سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے طلبا 15 جنوری تک اپلائی کر سکتے ہیں، یورپی ملک ہنگری کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ایچ ای سی کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی، رہائشی سہولیات اور دیگر تعلیمی اخراجات برداشت کئے جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"