Author Topic: سندھ میں پہلی ایجوکیشن یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ  (Read 1534 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
سندھ میں پہلی ایجوکیشن یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ
   
کراچی (محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور حلقہ نمبر 213 سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیجوہو کے خط کی روشنی میں صوبہ سندھ میں پہلی ایجوکیشن یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
 یہ یونیورسٹی نوابشاہ یا کراچی میں قائم کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر عذرا پیجوہو نے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پورے سندھ میں ایجوکیشن یونیورسٹی کا نہ ہونا قابل تشویش امر ہے۔ سندھ یونیورسٹی میں ایجوکیشن کا شعبہ تو موجود ہے مگر سندھ میں ایجوکیشن سے متعلق تعلیم کے فروغ کیلئے انجینئرنگ اور ہیلتھ یونیورسٹیز کی طرح ایجوکیشن یونیورسٹی بھی قائم ہونی چاہیے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کے تمام ایجوکیشن کالجز اس سے الحاق شدہ ہوں اور یہ صوبے کی سینٹر آف ایکسیلینس ہو جہاں بی ایڈ‘ ایم ایڈ اور بی ایم ڈی کے علاوہ ایجوکیشن میں سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں۔ واضح رہے کہ سابق سیکریٹری تعلیم نذر حسین میر کے دور میں پائیٹ نوابشاہ کو ایجوکیشن یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کیلئے سمری بھی تیار کر لی گئی تھی مگر نذر حسین میر کا تبادلہ کردیا گیا اور یوں پائیٹ نوابشاہ یونیورسٹی بننے سے رہ گیا۔


شکریہ جنگ