PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => KU => Universities In Sindh => Karachi University Declares Result => Topic started by: AKBAR on December 11, 2021, 10:06:08 AM

Title: جامعہ کراچی: ایم اے اسلامک ہسٹری کے نتائج
Post by: AKBAR on December 11, 2021, 10:06:08 AM

جامعہ کراچی: ایم اے اسلامک ہسٹری کے نتائج
 ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے پرائیوٹ سال اول وآخر اسلامک ہسٹری سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے،
نتائج کے مطابق اسلامک ہسٹری سال آخر کے امتحانات میں محمد ارشد ولد احمد بخش سیٹ نمبر614415 نے 656 نمبرز کے ساتھ پہلی،مائدہ زوکیب بنت محمد زوکیب سیٹ نمبر614471 نے 633 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مسرت الطاف بنت الطاف حسین سیٹ نمبر614476 نے 627 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،
امتحانات میں 148 طلبہ شریک ہوئے،09 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 81 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا،
 ایم اے سال اول اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں 174 طلبہ شریک ہوئے،58 طلبہ کوکامیاب قراردیاگیا جبکہ 116 طلبہ ناکام قرارپائے،
ایم اے سال اول اُردو کے امتحانات میں 321 طلبہ شریک ہوئے،137 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 184 طلبہ ناکام قرارپائے