Author Topic: Deoband Movement  (Read 2341 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Deoband Movement
« on: May 18, 2009, 12:02:42 PM »
Deoband Movement
Movement Aligarh India Muslim economic and social welfare for the run. 1857 E. War of Independence, the Muslim hardship in the mountains, broke and ranhyn Englishman's worst atab targeting to become. War independence scholars also exaggerate participated. The failure of the Company after the war were also targeted atab. mosques were razed and all drsgahun studies have been closed. The publication of the severe damage caused by actions.
The Aligarh Muslim community after the failure of the war for the restoration work. To improve the educational status of Muslims in educational institutions where ajray Muslims in Western society, better prepared to learn science. Muslims studying Hindu political arena and compete with the rhythm of their rights.
Dignity was restored.
But the Aligarh Muslim religious and spiritual movement for reform was not a significant work. Aligarh Movement was founded on the basis of understanding English. Therefore, a special class of scholars to improve the run of the Aligarh Muslim did not recognize the movement, a movement near Aligarh, Western scholars have insisted on learning sciences.. The sight of them being Muslim was the only prkarbnd Islamic principles, it was ahty almayc Muslim and Quran and learn Arabic and Persian I am Sunni and the deaf, the religious aspect of the Aligarh movement to the deficit and to reduce the Western trend has led a religious movement known as the Deobandi movement.
Spiritual and religious reform movement that includes Muslims mqasdmyn of Deoband, this movement was to adopt Islam saayr, due to the decline of the Deoband Muslims from near distance was mgrbyt Arts, against the West and Muslim religious learning emphasis was on education.
E Deoband their sacred mission to achieve Deoband its center. 30 May 1867 AD, the War of Independence, well ten years later, Saharan Pur town of Deoband Dar-ul-Uloom-based cast. The person Uloom founder, Hazrat Maulana Mohammad Qasim nanutuy Maulana Haji Abid Hussain, who were his friends, Maulana Fazlur Rehman and Maulana Zulfiqar Ali initially worked with the sacred. Uloom who was not present for the building of a tree in the courtyard of the mosque under the Teaching and Teaching was a good start. madrassa has grown and the UP, Bengal, Punjab, Kashmir and Afghanistan began to take admission in a large number of students.

Hazrat Maulana Mohammad Qasim nanutuy Rais was appointed the first school to school a lot of growth in your leadership, your passion with the Bay lus for the development of school work. Your services because of the tremendous progress and Qasim-ul-Uloom seminary Deoband's called being. your chief job, leaving school in the twenty-five rupees a month paid work, but only 10 rupees per month msahrh received. Maulana Mohammad Qasim nanutuy great scholar and the views were. Dar al-Ulum Deoband, all teachers who lus dedicated to school spirit while serving. alhnd Maulana Mehmood ul Hassan monthly salary received only fifty bucks. Usmani worked without pay.
Maulana Mohammad Qasim nanutuy Deobandi movement spread throughout the subcontinent, and many schools have been established to spread Islamic education was valuable. Muradabad in these schools, support the school in Madras City and are especially popular. subcontinent Dev Close affiliation with other educational institutions which were under examination for Uloom Deoband.
Deoband's buildings are spread over a wide area. Dhar-ul-Uloom and its library of rare books on almtalah where Islamic studies and other evidence exists for the storage shed. the institution with a global reputation for teaching teachers work. The institution of Shah Wali Allah's teachings with the students and graduates in the subcontinent is distinguished by his ability and scholarship.

Dar ul-Uloom Deoband, who was born akabr jyd great progress and development of Islam in the subcontinent for Islamic Studies and spread to all corners of the country. These gentlemen in the evening, Abdul, Maulana Ashraf Ali conflict, Maulana Hussain Ahmed Madani, Maulana Rashid Ahmad gnguhy, alhnd Maulana Mahmood Hasan Sheikh, Maulana Abdul Haq, Maulana Shabbir Ahmad Usmani, Maulana Obaid Ullah Sindhi, Maulana Mufti of thrift, Maulana Ahmad Ali Lahori, Maulana Mufti Mohammad Shafi, Maulana Shams alalmay tajur population and Maulana Najeeb Haq Ihtisham conflict The name is especially significant. the great scholars of Islam to serve the nation and provided outstanding leadership, Maulana Shabbir Ahmad Usmani has given full support to the movement in Pakistan Quaid.
During the Pakistan Ulema of Deoband were divided into two political groups clashed, led by Maulana Shabbir Ahmad Usmani was the group. Quaid in Pakistan supported the movement and demand for Pakistan and Quaid of Pakistan's full support to . On the other hand, Maulana Hussain Ahmad Madani Madani group in which the Mufti was one of moderation. This group was under the influence of Maulana Abu alklam independent group that works in favor of the Congress, but despite the political differences be-ul-Uloom Deoband services are valuable to scholars.

Maulana Mohammad Qasim nano-Tawi 1880 AD to the person Uloom headed. Your 15 April 1880 Eve died. You, Maulana Rashid Ahmad gnguhy person Uloom became the head. Very large mhds and Sufi and politics in the economic behavior of the. Your right to join the Muslim Congress and the Congress to join the sea.

1905 E. Maulana Rashid Ahmad gnguhy after the death of Deoband's management Sheikh alhnd Maulana Mahmood Hassan took over. You Deoband's first student, 1873 AD, the relative al-Ulum graduates after the person Uloom as a teacher appointed by translation of the Koran and many high-wrote.

1914 E. War II first start AS and scholars of the Indian independence movement intensified. The Turkish caliphate for the movement fired the Sheikh alhnd Maulana Mahmood Hasan also fully participated. The independence of India desires were British occupation of India and wanted to be free.
For this purpose the German, Turkish and Afghan governments to create contact and sought assistance from India's independence. Obaid Ullah Sindhi, Maulana Aziz to your pupils to complete and left Mecca. Sindh Maulana Haji Zai waves with a plan for India's independence. According to the Turkish troops to enter India via Afghanistan and Indian revolutionaries had attacked India in collaboration with the British from India are excluded, but Sindhi rulers of the Turkish forces were prepared to give way. the two agreements. Negotiated a contract and another contract between the government and the mujahideen, the Turkish government and Turkish forces as agreed between the Afghan government to the British Do go back to India after evacuating.
Attack on 19 February 1917 AD set. Unfortunately, the movement underground there skya and the silk handkerchief have imported. The movement associated with the scholars arrests started, Sheikh alhnd Maulana Mahmood when someone calls. You the British on behalf Sharif Hussein of Mecca, 10 February 1917 AD, by arresting the British surrendered. the island of Malta in the eyes closed as you three years after release and arrived in India as compared to you .. Isère Malta, is also called.
Ndua alalmay Lucknow
Muslims in the Aligarh movement to champion the payan served and respected place in society from the dark cave to hold the primary purpose of the Aligarh Muslim economic and social rehabilitation of the Muslim community had been lost in Location of the Aligarh movement to get the most learning on the West, so the government can work and be able to combat Hindu sathsyasy field.

Aligarh Movement was a religious movement of the graduating students of the Aligarh College nabldr religious values ​​and could not prevail on a religious color. Aligarh Muslim students that were developed after studying the English government jobs achieved thus far on our economic plight.

Grace has produced scholars who spread the light of peace in the subcontinent, but the exact requirements of modern science and modern without being deaf. Deoband graduate students to lead, rhetoric and images may not be affiliated with any other profession, those Publication of the workshop was spent.

The Aligarh and Deoband in their procedures and approaches used by extremist behavior. In these circumstances, a strongly felt need for such institutions which contains both the institutions and personalities, but extremism free of trend.
1892 AD in the school Faiz common Kanpur during the meeting agreed that the scholars of the future organization of the guide and guide to. 1894 E. I ndua alalmay Lucknow into being there, its founder, Maulana Mohammad and Maulvi Abdul Ghafoor, Deputy Collector said. Maulana Shibli Nomani Maulana Abdul Haq and the regulations made by preparing a program of modern and ancient meets the needs both of extremism will destroy.
Ndua goals
Ndua main objectives of the reform and to attracting religious studies. Ndua Development Studies, atuar and moral development of civilization and politely to come into being. The differences between scholars in the second round towas.
Start ndua
Ndua alalmay original stimulus Maulvi Abdul Ghafoor, Deputy Collector, but the beginning of the Maulana Mohammad Ali had played a major role and the foundation. Ndua establishing the sub-continent in a wide range of well-being. 1894 E. I mhmdn Education Conference Nawab Mohsin-ul-Mulk's annual party in support of the resolution presented ndua. ndua Sir Syed Ahmad Khan also supported the establishment. 2 December 1898 to E. ndua regular office was inaugurated in writing.
Ndua the living when classes ajray the Shah Pur's amray the ndua for the land. Sir Agha Khan and ualyy Bhopal, the annual donations set the ndua a broad field of land gave the .28 November 1908 AD, the Sir John Hewitt Lt UP Governor laid the foundation stone of the person Uloom.
. In addition, Ahmed Raza Khan Barelvi ndua also opposed and have religious objections to objectives.

تحریک دیوبند

تحریک علی گڑھ ہندوستان کے مسلمانوں کی معاشی اور معاشرتی فلاح کے لئے چلائی گئی۔ 1857ئ کی جنگ آزادی کے بعد مسلمانوں پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے او رانہیں انگریز کے بدترین عتاب کا نشانہ بننا پڑا۔ جنگ آزادی میں علمائ کرام نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ا س لئے جنگ کی ناکامی کے بعد انہیں بھی عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔ مسجدوں کو مسمار کر دیا گیا اور دینی علوم کی تمام درسگاہوں کو بند کر دیا گیا۔ ان اقدامات کی وجہ سے اشاعت اسلام کو سخت نقصان پہنچا۔

تحریک علی گڑھ نے جنگ کی ناکامی کے بعد مسلمانوں کی معاشرتی بحالی کیلئے کام کیا۔ مسلمانوں کی تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کا اجرائ کیا جہاں سے مسلمانوں نے مغربی علوم سیکھ کر معاشرے میں اپنی حالت بہتر بنائی۔ مسلمانوں نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاسی میدان میں ہندووٕں سے ٹکر لی اور اپنے حقوق حاصل کئے۔

تحریک علی گڑھ نے مسلمانوں کو صرف دنیاوی مقاصد کے حصول کے لئے تیار کیا علی گڑھ تحریک کے نتیجے میں تعلیم یافتہ مسلمان میدان عمل میں آئے اور حکومت کی کلیدی آسامیوں پر فائز ہوئے اور اس طرح مسلمانوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی اور معاشرے میں ان کا وقار بحال ہوا۔

لیکن تحریک علی گڑھ نے مسلمانوں کی دینی اور روحانی اصلاح کے لئے کوئی قابل ذکر کام نہ کیا۔ تحریک علی گڑھ کی بنیاد انگریز مفاہمت پر رکھی گئی۔ اس وجہ سے علمائ کرام کا ایک خاص طبقہ تحریک علی گڑھ کو مسلمانوں کی بہتری کے لئے چلائی گئی تحریک تسلیم نہیں کرتا تھا،ا ن علمائ کے نزدیک تحریک علی گڑھ مغربی علوم سیکھنے پر زور دیتی رہی۔ جبکہ ان کے نزدیک مسلمانوں کی فلاح صرف اسلامی اصولوں پرکاربند ہونے سے تھی، یہ علمائچ اہتے تھے مسلمان عربی اور فارسی سیکھیں اور قرآن و سنت سے بہرہ ور ہوں، تحریک علی گڑھ کے دینی پہلو کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اور اس کے مغربی رحجان کو کم کرنے کے لئے ایک دینی تحریک چلائی گئی جسے تحریک دیوبند کہا جاتا ہے۔

تحریک دیوبند کے مقاصدمیں مسلمانوں کی روحانی اور دینی اصلاح شامل تھی، یہ تحریک چاہتی تھی مسلمان اسلامی شعائر اپنائیں، تحریک دیوبند کے نزدیک مسلمانوں کے زوال کی وجہ اسلام سے دوری مغربیت پرستی تھی، تحریک مغربی تعلیم کے حصول کے خلاف تھی اور مسلمانوں کی دینی تعلیم پر زور دیتی تھی۔

تحریک دیوبند نے اپنے مقدس مقاصد کے حصول کے لئے دیوبند کو اپنا مرکز بنایا۔ 30 مئی 1867ئ یعنی جنگ آزادی کے ٹھیک دس سال بعد سہارن پور کے قصبے دیوبند میں دار العلوم کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس دار العلوم کے بانی حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی تھے جنہوں نے اپنے دوستوں مولانا حاجی عابد حسین، مولانا فضل الرحمن اور مولانا ذوالفقار علی کے ساتھ مل کر اس مقدس کام کی ابتدائ کی۔ دار العلوم کے لئے چونکہ کوئی عمارت موجود نہ تھی اس لئے مسجد کے صحن میں ایک درخت کے نیچے درس و تدریس کے نیک کام کا آغاز کیا گیا۔ مدرسے نے ہی بہت ترقی کر لی اور یوپی، بنگال، پنجاب، کشمیر اور افغانستان سے طلبائ نے بڑی تعداد میں داخلہ لینا شروع کیا۔

حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی مدرسے کے پہلے رئیس مقرر ہوئے آپ کی قیادت میں مدرسے نے بہت ترقی کی، آپ نے بے لوث جذبے سے مدرسے کی ترقی کے لئے کام کیا۔آپ کی خدمات کی وجہ سے مدرسے نے بہت ترقی کی اور اسے قاسم العلوم دیوبند کے نام سے پکارا جانے لگا۔ آپ نے اپنی اعلیٰ ملازمت چھوڑ کر مدرسے میں پچیس روپے ماہوار تنخواہ پر کام شروع کیا لیکن صرف10روپے ماہوار مشاہرہ وصول کیا۔ مولانا محمد قاسم نانوتوی بہت بڑے عالم اور مناظر تھے۔ دار العلوم دیوبند کے تمام اساتذہ بے لوث جذبے سے سرشار مدرسے کی خدمت کر رہے تھے۔شیخ الہند مولانا محمود الحسن نے صرف پچاس روپے ماہوار تنخواہ وصول کی۔علامہ شبیر احمد عثمانی نے بغیر تنخواہ کے کام کیا۔

مولانا محمد قاسم نانوتوی نے تحریک دیوبند کو پورے برصغیر میں پھیلایا اور ملک میں کئی مدارس قائم کئے جنہوں نے اسلامی تعلیم پھیلانے میں گراں قدر کام کیا۔ ان مدارس میں مراد آباد، سہارن پور اور مدراس میں قائم ہونے والے مدرسے خاص طور پر مشہور ہیں۔ دار العلوم نے اپنی تعلیم کا حلقہ صرف برصغیر تک محدود نہ رکھا بلکہ پوری دنیا میں اسلام کی ترقی کے لئے بے پایاں کام کیا۔ دیوبند کے قیام کے بعد ابتدائی 100 سالوں میں دنیا کے چودہ مختلف ممالک کے سینکڑوں طلبائ یہاں سے فیض یاب ہوئے۔ برصغیر کے دوسرے تعلیمی اداروں کا الحاق دیو بند سے تھا جن کے امتحانات دار العلوم دیوبند کی نگرانی میں ہوتے تھے۔

دار العلوم دیوبند کے قیام کے فوری بعد مدرسے کے لئے عمارت کی تعمیر شروع ہو گئی اور آہستہ آہستہ یہ عمارت ترقی کرتی گئی او رکئی منزلہ عمارت میں مختلف شعبے کام کرنے لگے جن میں دار الحدیث اور دار التفسیر خاص طور پر مشہور ہیں۔ دار العلوم دیوبند کی عمارتیں وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔ دار العلوم کا اپنا کتب خانہ اور دار المطالعہ ہے جہاں پر اسلامی علوم پر نادر کتب اور دوسرے دلائل کا بے بہا ذخیرہ موجود ہے۔ اس ادارے میں عالمی شہرت کے حامل اساتذہ نے درس و تدریس کا کام کیا ہے۔ یہ ادارہ شاہ ولی اللہ  کی تعلیمات حامل رہا ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائ نے برصغیر میں اپنی قابلیت اور علمیت کا لوہا منوایا ہے۔

دار العلوم دیوبند سے بڑے بڑے جید اکابر پیدا ہوئے جنہوں نے برصغیر میں اسلام کی ترقی و ترویج کے لئے کام کیا اور اسلامی علوم کو ملک کے کونے کونے میں پھیلایا۔ ان حضرات میں شام عبدالرحیم، مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا حسین احمد مدنی، مولانا رشید احمد گنگوہی، شیخ الہند مولانا محمود الحسن، مولانا عبدالحق، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا عبید اللہ سندھی، مولانا مفتی کفایت اللہ، مولانا احمد علی لاہوری، مولانا مفتی محمد شفیع، شمس العلمائ مولانا تاجور نجیب آبادی اور مولانا احتشام الحق تھانوی کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ان علمائ کرام نے اسلام کی بے پناہ خدمت کی اور قوم کو بہترین قیادت مہیا کی، مولانا شبیر احمد عثمانی نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم کا بھرپور ساتھ دیا۔

تحریک پاکستان کے دوران دیوبند کے علمائ کرام دو سیاسی گروپوں میں تقسیم ہو گئے تھانوی گروپ کی قیادت مولانا شبیر احمد عثمانی کر رہے تھے۔ آپ نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم کا ساتھ دیا اور مطالبہ پاکستان اور حصول پاکستان کے لئے قائداعظم کی بھرپور مدد کی۔ دوسری طرف مدنی گروپ تھا جس میں مولانا حسین احمد مدنی اور مفتی کفایت اللہ شامل تھے۔ یہ گروپ مولانا ابو الکلام آزاد کے زیر اثر تھا اس لئے اس گروپ نے کانگریس کے حق میں کام کیا لیکن اس سیاسی اختلاف کے باوجود دار العلوم دیوبند کے علمائ کرام کی دینی خدمات قابل قدر ہیں۔

مولانا محمد قاسم نانو توی 1880ئ تک دار العلوم کے سربراہ رہے۔ آپ کا15اپریل 1880 ئ کو انتقال ہوا۔ آپ کے بعد مولانا رشید احمد گنگوہی دار العلوم کے سربراہ بنے۔ آپ بہت بڑے محدث اور صوفی تھے اور سیاست میں معقول رویہ کے حامل تھے۔آپ نے مسلمانوں کی کانگریس میں شمولیت کو صحیح کہا اور انہیں کانگریس میں شمولیت کی تلقین کی۔

1905ئ میں مولانا رشید احمد گنگوہی کے انتقال کے بعد دیوبند کا انتظام و انصرام شیخ الہند مولانا محمود الحسن نے سنبھالا۔ آپ دیوبند کے سب سے پہلے طالب علم تھے 1873ئ میں دار العلوم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد دار العلوم میں بطور استاد مقرر ہوئے آپ نے قرآن پاک کا ترجمہ کیا اور بہت سی اعلیٰ کتابیں لکھیں۔

1914ئ میں جنگ عظیم اول شرو ع ہوئی اور علمائ کرام نے ہندوستان کی تحریک آزادی کو تیز کیا۔ جب ترکی کی خلافت کے لئے تحریک چلائی گئی تو شیخ الہند مولانا محمود الحسن نے اس میں بھرپور حصہ لیا۔آپ ہندوستان کی آزادی کے خواہش مند تھے اور چاہتے تھے کہ ہندوستان انگریز کے تسلط سے آزاد ہو جائے۔

آپ نے اس مقصد کے لئے جرمنی، ترکی اور افغانستان کی حکومتوں سے رابطہ پیدا کیا اور ان سے ہندوستان کی آزادی کے لئے مدد مانگی۔ آپ نے اپنے شاگرد عزیز مولانا عبید اللہ سندھی کو کامل بھیجا اور خود مکہ تشریف لے گئے۔ مولانا سندھی نے حاجی ترنگ زئی کے ساتھ مل کر ہندوستان کی آزادی کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا۔ منصوبہ کے مطابق ترک فوجیں افغانستان کے راستے ہندوستان میں داخل ہو کر ہندوستان پر حملہ آور ہوتیں اور ہندوستان کے انقلابیوں سے مل کر انگریزوں کو ہندوستان سے نکال دیا جاتا مگر سندھی نے حکمرانوں کو ترک فوجوں کو راستہ دینے کے لئے آمادہ کر لیا۔ اس کے لئے دو معاہدے کئے گئے۔ ایک معاہدہ حکومت اور مجاہدین کے درمیان طے پایا اور دوسرا معاہدہ ترک حکومت اور افغان حکومت کے مابین طے پایا کے مطابق ترک فوجیں انگریزوں کو ہندوستان سے نکالنے کے بعد واپس چلی جاتیں۔

تحریک آزادی کے اس پروگرام کو انتہائی خفیہ رکھا گیا اور سارے پروگرام کو ایک ریشمی رومال کر تقسیم کیا گیا چونکہ اس تحریک کے متعلق تمام ہدایت مجاہدین کو ریشمی رومال پر لکھ کر روانہ کی جاتی تھیں اس لئے اسے ریشمی رومال کی تحریک کہا جاتا ہے۔

حملے کی تاریخ19 فروری 1917ئ مقرر کی گئی۔ لیکن بدقسمتی سے یہ تحریک خفیہ نہ رہ سکیا ور حکومت نے ریشمی رومال برآمد کر لیا۔ اس تحریک سے منسلک علمائ کرام کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں، شیخ الہند مولانا محمود اس وقت مکہ میں تھے۔ آپ کو انگریزوں کے ایمائ پر شریف حسین آف مکہ نے 10فروری1917ئ کو گرفتار کر کے انگریزوں کے حوالے کر دیا۔ آپ کو جزیرہ مالٹا میں نظر بند کر دیا گیا جہاں سے آپ تین سال بعد رہا ہو کر ہندوستان آئے اسی نسبت سے آپ کو ٫٫ اسیر مالٹا٬٬ بھی کہا جاتا ہے۔

ندوۃ العلمائ لکھنو

ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے تحریک علی گڑھ نے بے پایاں خدمات سر انجام دیں اور انہیں کے گہرے غار سے نکال کر معاشرے میں باعزت مقام پر فائز کیا تحریک علی گڑھ کا بنیادی مقصد مسلمانوں کی معاشی اور معاشرتی بحالی تھا تاکہ مسلمان معاشرے میں اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر سکیں تحریک علی گڑھ نے سب سے زیادہ مغربی تعلیم کے حصول پر دیا تاکہ مسلمان حکومت کی ملازمت کر سکیں اور ہندووٕں کے ساتھسیاسی میدان میں نبرد آزما ہو سکیں۔

تحریک علی گڑھ کوئی مذہبی تحریک نہ تھی اس لئے علی گڑھ کالج کے فارغ التحصیل طلبائ مذہبی اقدار نابلدر ہے اور ان پر مذہبی رنگ غالب نہ آ سکا۔ علی گڑھ نے ایسے مسلمان طلبائ تیار کئے تھے جنہوں نے انگریزی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرکاری ملازمتیں حاصل کیں اور اس طرح اپنی معاشی بدحالی کو دور کیا۔

تحریک دیو بند بھی مسلمانوں کی تعلیمی خدمات سر انجام دے رہی تھی لیکن تحریک دیوبند خالصتاً تحریک تھی اور اسلامی اور دینی علوم کے حصول پر زور دیتی تھی اور اس طرح جدید دور کے تقاضوں کو نظر انداز کر دیتی تھی۔ دیوبند نے بڑے بڑے عالم اور فضل علمائ پیدا کئے جنہوں نے برصغیر میں سلام کے نور کو پھیلایا لیکن یہ عین جدید علوم اور جدید دور کے تقاضوں سے بے بہرہ رہے۔ دیوبند کے فارغ التحصیل طلبائ امامت، خطابت اور مناظرے کے علاوہ کسی دوسرے پیشے سے منسلک نہ ہو سکتے تھے ان کی تعلیم کا مقصد صرف اشاعت اسلام تھا۔

اس طرح علی گڑھ اور دیوبند اپنے اپنے طریق کار اور انداز فکر میں انتہا پسندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے تھے۔ ان حالات میں ایک ایسے ادارے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی جو ان دونوں اداروں اور خوبیوں کا حامل ہو لیکن انتہا پسندی کے رحجان سے پاک ہو۔

1892ئ میں مدرسہ فیض عام کانپور کے اجلاس میں یہ طے پایا کہ علمائ کی ایک مستقبل انجمن کی رہنمائی و رہبری کر سکے۔ 1894ئ میں ندوۃ العلمائ لکھنو معرض وجود میں آیا، اس کے بانی مولانا محمد اور مولوی عبدالغفور ڈپٹی کلکٹر تھے۔ مولانا شبلی نعمانی اور مولانا عبدالحق نے اس کے قواعد و ضوابط تیار کر کے ایک پروگرام تشکیل دیا جو جدید و قدیم کی انتہا پسندی کو ختم کر کے دونوں ضرورتوں کو پورا کرے۔

ندوۃ کے مقاصد

ندوۃ کے اہم مقاصد میں مسلمانوں کی اصلاح کرنا اور انہیں دینی علوم کی طرف راغب کرنا تھا۔ ندوۃ علوم کی ترقی، تہذیب و شائستگی کے اطوار اور اخلاقی ترقی کے لئے معرض وجود میں آیا۔ اس کے دوسرے دور میں علمائ کرام کے باہمی اختلاف کرنا اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے تدابیر کرنا تھا۔ ندوۃ کے سیاسی معاملات سے علیحدگی پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک عظیم الشان دار العلوم کا قیام جہاں علوم کے علاوہ عملی صنائع کی تعلیم کا بھی بندوبست ہو ندوۃ کے مقاصد میں شامل تھا۔

ندوۃ کا آغاز

ندوۃ العلمائ کے اصل محرک مولوی عبدالغفور ڈپٹی کلکٹر تھے لیکن اس کے آغاز میں مولانا محمد علی نے اہم کردار ادا کیا اور اس کی بنیاد رکھی۔ ندوۃ کے قیام کے وقت برصغیر میں اس کا وسیع پیمانے پر خیر لیا گیا۔ 1894ئ میں محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کے سالانہ جلسے میں نواب محسن الملک نے ندوۃ کی حمایت میں قرار داد پیش کی۔ سرسید احمد خان نے بھی ندوۃ کے قیام کی حمایت کی۔ 2دسمبر1898ئ کو ندوۃ کے باقاعدہ دفتر کا افتتاح لکھنو میں کیا گیا۔

ندوۃ کے قیام پذیر ہوتے ہی کلاسوں کا اجرائ ہوا شاہجہان پور کے امرائ نے ندوۃ کے لئے اراضی کی۔ سر آغا خان اور والئے بھوپال نے سالانہ عطیات مقرر کئے حکومت نے ندوۃ کے لئے ایک وسیع قطعہ اراضی دے دیا۔28نومبر1908ئ کو سر جان ہیوٹ لیفٹیننٹ گورنر یوپی نے دار العلوم کا سنگ بنیاد رکھا۔

ندوۃ کے قیام کے ساتھ ہی اس کی مخالفت شروع ہو گئی۔ سرانٹونی میکڈانلڈ جو اردو دشمنی کی وجہ سے مشہور تھا۔ ندوۃ کے قیام کے وقت یوپی کا گورنر تھا۔ میکڈانلڈ نے ندوۃ کو سیاسی سرگرمیوں کا اکھاڑہ قرار دیا جس کی مخالفت شروع کر دی۔ اس کے علاوہ احمد رضا خان بریلوی نے بھی ندوۃ کی مخالفت کی اور اس کے دینی مقاصد پر اعتراضات کئے۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"