Author Topic: Himayat-e-Islam of associations Lahore  (Read 1721 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Himayat-e-Islam of associations Lahore
« on: May 18, 2009, 12:06:24 PM »
Himayat-e-Islam of associations Lahore
condition was poor, Christian and Hindu educational institutions in Punjab where it was extremely difficult for Muslims to get home.
Muslim leaders in Punjab there are good people and sincerely concerned with the educational backwardness of Muslims living in the Punjab Education for maintenance should be taken. Extremists Muslims are reluctant to study English because of the attitude of the Hindu significantly benefited the Muslims in education and beyond.
Aligarh movement and the academic field of educational movements were in Punjab in view of these circumstances, some Muslim leaders of the Muslim children's education and the influence of Christian missionaries in Lahore association support to tur E. .24 September 1884 decided to establish Islam within the Mochi Gate Lahore in Pakistan nearly two-hundred Muslim mosque alms gathering support for the association decided to establish Islam.

Initially, the association's financial resources were very limited, very hard workers of the association began collecting donations for the association. Anjuman activists going door to door to make people identify with the objectives of the association and called for them to participate in the Non-Profit used, the association's finances to cover the cost of the scheme were a handful of flour, a housing association worker would keep the vessel in which the women bake bread and then put a handful of flour were thrown together a few days after the vessel
Objectives
Support of the association's goals were the following.
1. The establishment of such institutions for the educational development where modern and ancient education system needs to be considered.
2. To compensate for the activities of Christian missionaries and their writings and speeches of propaganda to give the answer.
3. Lauars Muslim orphans and children and to provide education and training.
4. Muslim community to build on strong foundations.
5. Muslims must strive for the cultural and social development.
6. For the protection of Islam on Muslims to organize politically.
Educational Services
Association to achieve its goals of supporting the most valuable lus served with passion. Association launched its educational services by setting up primary schools for Muslim girls. Anjuman Ali Garh Movement Education Movement Procedure was similar. 1884 AD, which opened two schools in the same year reached within fifteen middle school for girls opened in E. .1925. that was a year during high school.
Establishment of colleges
Association of men and women both education organized .1938 E. I Islamia College Cooper Road Women's foundations laid and 1939 AD in the Crescent Hostel, 75 students of Islamia College Cooper Road women's classes ajray happened. The company soon developed and 1942 AD and 1943 AD, I started classes on Arabic and geography.
Male education association, the first institution syranualh Gate in 1889 AD established. A primary school which mdrsth Brotherhood called. Then middle and high schools was created. Today, the school of Islamic syranualh gate known.
1892 AD in men's college-based cast and Islamia High School syranualh gate two rooms in the college classes ajray happened. 1905 E. Railway Road 50 kanal land was acquired, where Islamic College was established. College building, 1913 E. was completed in the Amir Habibullah Khan laid the foundation stone ualyy. The Islamia College Civil Lines, Islamia College, Kent College, established and brought Islam to support orphanages and educational institutions, or alaman, tbyh College, Adult education centers and libraries are.
Each year the association held its annual meeting for his presidency and used multiple personalities invited Sir Syed Ahmed Khan, Allama Iqbal, Nawab Mohsin-ul-Mulk, Maulana Altaf Hussain Halle, Shaykh Abdul Qadir, Justice Shah Din Malik presided over the meetings of the major celebrities were chosen to preside over the association. Association of awareness in the people and introduced them to rights.
Anjuman Islam's political support services
Association with various institutions served an unprecedented movement in Pakistan. Association meeting was considered a meeting of PML-N leader and prominent Muslim was involved. Dadyn close association of the parties were in favor of Pakistan .
Islamia College Railway Road, movement of students and teachers took an active part in Pakistan, the Islamic College and the Pakistan Muslim League was the best worker of the students during the establishment of Pakistan to pave the way for significant work done. Islamia College students of the Muslim League's message to the corners to spread. Islamia College, the historic ground at Jinnah, Pakistan flag waved it. Islamia students of the Quaid's life Nisar companion and worker. 1940 AD, the Muslim League's historic rally successfully the valuable work of the students of Islamia College and Jinnah had led to safety by a gathering place.
The students of Islamia College Railway Road, Muslim Students Federation led by Mr. Hamid Nizami was established, which gave full support to the head movement in Pakistan Quaid Shafi, Allama Iqbal, Sir Abdul Qadir, Fazal Hussain as eminent men and heads of Islamic associations backed chair has been on hold.
Nzryyy publication of two National Association for Thareja be practical demonstrations in Lahore, Punjab Pakistan Tehreek-e-Islamia College Railway Road in favor of the movement organized by the students. Association of the first message sent to all corners of the association's annual Sir Syed Ahmad Khan through meetings, Nawab Waqar-ul-Mulk, Maulana Altaf Hussain Leader of the Muslims of the Halle and Sir Abdul Qadir.

انجمن حمایت اسلام، لاہور
برصغیر میں علی گڑھ کی تعلیمی تحریک نے بہت اچھے نتائج پیدا کئے تھے اور مسلمانوں کی تعلیمی استعداد کو کرنے کے لئے خاطر خواہ کام کیا تھا۔ پنجاب اس وقت سکھوں کی عملداری میں تھا جس کی وجہ سے یہاں کے کانوں کی تعلیمی، معاشرتی اور دینی حالت پسماندہ تھی، پنجاب میں عیسائی اور ہندووٕں کے تعلیمی اداروں کی تھی جہاں پر مسلمانوں کے لئے داخلہ کا حصول بے حد مشکل تھا۔
کئی درد مند مسلمان رہنما پنجاب میں اپنی قوم کی تعلیمی پسماندگی سے پریشان تھے اور صدق دل سے رہتے تھے کہ پنجاب میں مسلمانوں کی تعلیمی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ مسلمان اپنے انتہا پسند رویے کی وجہ سے انگریزی تعلیم سے گریزاں رہے جس کا ہندووٕں نے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا اور تعلیمی میدان میں مسلمانوں سے آگے نکل گئے۔
علی گڑھ کی تعلیمی تحریک سے متاثر ہو کر کئی تعلیمی تحریکیں میدان عمل میں آ گئی تھیں ان حالات کے پیش نظر پنجاب سے چند مسلمان رہنماوٕں نے مسلمانوں کے بچوں کی تعلیم اور عیسائی مشنریوں کے اثر و نفوذ کا تور کرنے کے لئے لاہور میں انجمن حمایت اسلام قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔24ستمبر1884ئ کو اندرون موچی دروازہ لاہور مسجد بکن خان میں تقریباً اڑھائی سو مسلمانوں کے اجتماع میں انجمن حمایت اسلام کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
انجمن حمایت اسلام کی بنیاد خلیفہ حمید الدین نے رکھی جو اس کے پہلے صدر مقرر ہوئے ان کے علاوہ منشی چراغ دین، ڈاکٹر محمد دین ناظر اور منشی عبدالرحیم انجمن کے چیدہ چیدہ کارکنوں میں سے تھے۔ انجمن کا دفتر ایک کمرے میں قائم کیا گیا۔
شروع میں انجمن کے مالی وسائل بہت کم تھے، انجمن کے کارکنوں نے نہایت محنت سے انجمن کے لئے چندہ اکٹھا کیا۔ انجمن کے کارکن گھر گھر جا کر لوگوں کو انجمن کے مقاصد سے روشناس کراتے تھے اور انہیں اس کارخیر میں شریک ہونے کے لئے کہتے تھے، انجمن کے مالی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے مٹھی بھر آٹا سکیم شروع کی گئی، انجمن کے کارکن مسلمان گھروں میں برتن رکھ آتے تھے جن میں عورتیں روٹی پکاتے وقت مٹھی بھر آٹا نکال کر ڈال دیتی تھیں کچھ دنوں کے بعد یہ برتن اکٹھے کر لئے جاتے تھے اور اس طرح جو آٹا جمع ہوتا تھا اسے فروخت کر کے اس کی آمدنی انجمن کو دے دی جاتی تھی، جس سے انجمن کے مالی اخراجات پورے کئے جاتے تھے۔
اغراض و مقاصد
انجمن حمایت اسلام کے مقاصد مندرجہ ذیل تھے۔
1۔ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لئے ایسے اداروں کا قیام جہاں پر جدید اور قدیم تقاضوں کے پیش نظر تعلیم کا بندوبست کیا جا سکے۔
2۔ عیسائی مشنریوں کی سرگرمیوں کا ازالہ کرنا اور ان کے پروپیگنڈے کا تحریر و تقریر کے ذریعے جواب دینا۔
3۔ مسلمانوں کے یتیم اور لاوارث بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کا بندوبست کرنا۔
4۔ مسلم معاشرے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا۔
5۔ مسلمانوں کی ثقافتی اور سماجی ترقی کے لئے کوشش کرنا۔
6۔ اسلام کے تحفظ کے لئے مسلمانوں کو سیاسی طور پر منظم کرنا۔
تعلیمی خدمات
اپنے مقاصد کے حصول کے لئے انجمن حمایت اسلام نے بے لوث جذبے کے ساتھ گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انجمن نے اپنی تعلیمی خدمات کا آغاز مسلمان بچیوں کے لئے پرائمری سکول کے قیام سے کیا۔ انجمن کا طریق کار علی گڑھ تحریک کی تعلیمی تحریک سے ملتا جلتا تھا۔ 1884ئ میں دو سکول کھولے گئے جن کی اسی سال کے عرصے میں پندرہ تک پہنچ گئی۔1925ئ میں لڑکیوں کے لئے مڈل سکول کھولا گیا۔ جو ایک سال کے عرصے میں ہائی سکول بنا دیا گیا۔
کالجوں کا قیام
انجمن نے مردوں اور عورتوں دونوں کی تعلیم کا بندوبست کیا۔1938ئ میں اسلامیہ کالج کوپر روڈ خواتین کی بنیاد ڈالی گئی اور1939ئ میں کریسنٹ ہوسٹل میں75طالبات کے ساتھ اسلامیہ کالج کوپر روڈ خواتین کی کلاسوں کا اجرائ ہوا۔ اس ادارے نے جلد ہی بہت ترقی کی اور 1942ئ اور1943ئ میں یہاں پر عربی اور جغرافیہ کی کلاسیں شروع ہو گئیں۔
مردانہ تعلیم کے لئے انجمن نے پہلا ادارہ شیرانوالہ گیٹ میں1889ئ میں قائم کیا۔ یہ ایک پرائمری سکول جسے مدرستہ المسلمین کہا جاتا تھا۔ بعد میں اسے مڈل اور ہائی سکول بنا دیا گیا۔ آج کل یہ سکول اسلامیہ شیرانوالہ گیٹ کے نام سے مشہور ہے۔
1892ئ میں مردوں کے کالج کی بنیاد ڈالی گئی اور اسلامیہ ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ کے دو کمروں میں کالج کی کلاسوں کا اجرائ ہوا۔ 1905ئ میں ریلوے روڈ پر50کنال اراضی حاصل کی گئی جہاں اسلامیہ کالج قائم کیا گیا۔ کالج کی عمارت1913ئ میں مکمل ہوئی جس کا سنگ بنیاد امیر حبیب اللہ خان والئی نے رکھا۔ اس کے بعد اسلامیہ کالج سول لائنز، اسلامیہ کالج کینٹ اور حمایت اسلام لائ کالج قائم کئے تعلیمی اداروں کے علاوہ یتیم خانے، دار الامان، طبیہ کالج، تعلیم بالغاں کے مراکز اور لائبریریاں ہیں۔
انجمن ہر سال اپنے سالانہ جلسے منعقد کرتی تھی اور ان کی صدارت کے لئے متعدد شخصیتوں کو مدعو کیا سرسید احمد خان، علامہ اقبال، نواب محسن الملک، مولانا الطاف حسین حالی، شیخ عبدالقادر، جسٹس شاہ دین کے جلسوں کی صدارت کی ملک کی بڑی بڑی ہستیوں کو انجمن کی صدارت کے لئے چنا جاتا تھا۔ انجمن نے قوم میں بیداری پیدا کی اور انہیں حقوق سے روشناس کرایا۔
انجمن حمایت اسلام کی سیاسی خدمات
انجمن کے مختلف اداروں نے تحریک پاکستان کے دوران بے مثال خدمات سر انجام دیں۔ انجمن کے اجلاس مسلم لیگ کے اجلاس سمجھے جاتے تھے اور ان میں ممتاز مسلم لیگی راہنما شریک ہوتے تھے۔ انجمن جلسوں میں پاکستان کے حق میں قرار دادیں پاس کی جاتی تھیں۔
اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے طلبائ اور اساتذہ نے تحریک پاکستان میں سرگرم حصہ لیا، اسلامیہ کالج مسلم لیگ کے بہترین کارکن تھے اور تحریک پاکستان کے دوران ان طلبائ نے قیام پاکستان کے حق میں راہ ہموار کرنے کے لئے نمایاں کام انجام دیا۔ اسلامیہ کالج کے طلبائ نے مسلم لیگ کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پھیلایا۔ اسلامیہ کالج کے تاریخی گراوٕنڈ میں قائداعظم نے پاکستان کا پرچم لہرایا تھا۔ اسلامیہ طلبائ قائداعظم کے جان نثار ساتھی اور کارکن تھے۔ 1940ئ میں مسلم لیگ کے تاریخی جلسے کو کامیاب بنانے میں اسلامیہ کالج کے طلبائ نے قابل قدر کام کیا تھا اور قائد اعظم کو جلسہ گاہ تک بحفاظت پہنچایا تھا۔
اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے طلبائ نے جناب حمید نظامی کی قیادت میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن قائم کی تھی، جس نے تحریک پاکستان میں قائداعظم کا بھرپور ساتھ دیا سر شفیع، علامہ اقبال ، سر عبدالقادر اور سر فضل حسین جیسے نامور حضرات انجمن حمایت اسلام کی صدارت پر فائز رہ چکے ہیں۔
دو قومی نظریئے کی اشاعت و تریج کے لئے انجمن نے عملی مظاہرے کئے لاہور اور پنجاب میں تحریک پاکستان کے حق میں تحریک اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے طلبائ نے منظم کی۔ انجمن نے علامہ اقبال  کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا انجمن کے سالانہ جلسوں کے ذریعے سرسید احمد خاں، نواب وقار الملک، مولانا الطاف حسین حالی اور سر عبدالقادر نے مسلمانوں کی رہبری کی۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"