Author Topic: غیر قانونی کام ٹھیک کرنے کیلئے دوسراغیر قانونی کام نہیں کرسکتا،زرداری  (Read 2530 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

غیر قانونی کام ٹھیک کرنے کیلئے دوسراغیر قانونی کام نہیں کرسکتا،زرداری     

لندن … پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ ایک غیر قانونی کام کو ٹھیک کرنے کے لیے مزید غیر قانونی کام نہیں کر سکتے۔ مصالحت اور مفاہمت کا تقاضا ہے کہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جائے۔ایک غیر ملکی ٹی وی سے گفت گومیں انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومتوں میں کمزوری کا عنصر ہوتا ہے لیکن کوئی بھی جلد انتخابات نہیں چاہتا اورامید ہے کہ اتحادی جماعتوں کے تعلقات ٹھیک رہیں گے۔آصف زرداری نے کہاکہ حکومت میں شامل اتحادیوں کے درمیان ججزکی بحالی کے معاملے پرمکمل اتفاق ہے لیکن اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ طریقہ کارکونسااختیارکیاجائے۔


شکریہ روزنامہ جنگ