Author Topic: بنائل اور کھڈ کے سکول اپ گریڈیشن سے محروم ، طلبہ و طالبات کو مسائل  (Read 366 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بنائل اور کھڈ کے سکول اپ گریڈیشن سے محروم ، طلبہ و طالبات کو مسائل
راولپنڈی::  بنائل اور کھڈ کے سکول اپ گریڈیشن سے محروم ہونے کے باعث ان علاقوں کے طلبہ، طالبات کو دور دراز علاقوں میں تدریس کیلئے جانے کے باعث شدید مسائل کا سامنا ہے۔عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اور جاپان اسلامک ٹرسٹ کے ڈائریکٹر چوہدری غالب حسین نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم کے حوالے سے موجودہ حکومتی اعلانات کے برعکس ایلمنٹری مدارس کی اپ گریڈیشن میں کلرسیداں کے علاقوں بناہل اور کھڈ کو دانستہ نظر انداز کرنا سیکڑوں طلبہ وطالبات کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بناہل میں 300بچیاں زیرتعلیم ہیں. جن کا مڈل کے بعد حصول تعلیم کیلئے روزانہ 35کلومیٹر دور کلرسیداں جانا تقریباً ناممکن ہے. کچھ ایسی ہی صورتحال گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کھڈ کی بھی ہے، جہاں 275بچوں کیلئے صرف آٹھ جماعتوں کی سہولت ہے. ان کے لیے قریب ترین ہائی سکول سات کلو میٹر دور دوبیرن کلاں ہے جہاں جانے آنے کے لیے خصوصی گاڑی کا اہتمام تمام والدین کیلئے ممکن نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ انتہائی محدود تعداد میں طلبہ وطالبات مڈل کے بعد تعلیم حاصل کر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں محکمہ تعلیم کی ہدایت پر پہلے سے تعینات ایلمنٹری اساتذہ کے ذریعے سیکنڈ شفٹ میں ان سکولوں میں نویں اور دسویں کی اضافی کلاسز شروع کی گئی تھیں مگر موجودہ حکومت کے برسراقتدار آتے ہی سیکنڈ شفٹ کے اساتذہ کو دیا جانے والا معاوضہ روک دیا گیا یوں ہارڈ ایریا کے ان سکولوں کے بچے اس عارضی سہولت سے بھی محروم کر دیئے گئےجس کی وجہ سے بچے اور والدین سخت پریشان ہیں۔چوہدری غالب حسین نے وزیراعلٰی پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور ان دو سکولوں کو بھی اپ گریڈیشن کی فہرست میں شامل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سکول کیلئے چار کنال زمین عطیہ کر رکھی ہے جب کہ اضافی کمرے بھی اپنی مدد آپ کے تحت بنوا کر دیئے ہیں جب کہ اپ گریڈیشن کی صورت میں ہائی حصے کے لیے مزید زمین بھی دینے کو تیار ہیں، پورے صوبے میں سینکڑوں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کرکے صرف ان دو سکولوں کو محض سیاسی مخاصمت کی وجہ سے نظرانداز کرنا بچوں اور والدین کے ساتھ زیادتی ہے۔

حوالہ: جنگ نیوز راولپنڈی مورخہ 20 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"