Author Topic: ایف ایف سٹیل کاطلبہ کیلئے سپیشلائزڈ ٹریننگ کا آغاز  (Read 651 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایف ایف سٹیل کاطلبہ کیلئے سپیشلائزڈ ٹریننگ کا آغاز
30ہنر مندوں کو سٹیل سیکٹر میں اعلیٰ سپیشلائزڈ ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے صنعتی سیکٹر کے معروف ادارے ایف ایف سٹیل اور کے پی ٹیکنیکل ، ایجوکیشنل اینڈ وکیشنل اتھارٹی ( ٹیوٹا) کے مابین ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں ،
 اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کامرس و ٹیکنکل ایجوکیشن عبدالکریم تھے ،
ایف ایف سٹیل کے ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت ایف ایف سٹیل 30طلبہ کو اپنے پشاور یونٹ میں سٹیل سیکٹر میں جدید و اعلیٰ فنی تربیت فراہم کریگا ،
اس تربیت کا مقصد سٹیل سیکٹر میںاعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا ہے ، ترجمان کے مطابق 6ماہ کی اس ٹریننگ کیلئے امیدواروں کا ا نتخاب باقاعدہ ٹیسٹنگ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے
جس میں 6روزہ کتابی اور 6روزہ عملی تربیت بھی شامل ہوگی ،تربیت حاصل کرنے والے طلبہ میں سے 8کو ایف ایف سٹیل میں ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جائے گی،
ترجمان کے مطابق ایف ایف سٹیلز پاکستان کی سٹیل انڈسٹری میں تیزی سے روبہ ترقی صنعتی ادارہ ہے جو نہ صرف کراچی میں نیا سٹیل پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتا ہے
بلکہ تانبے کی پروسیسسنگ، اس کی برآمد اور خصوصاََ سٹیل کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک برآمد یقینی بنانے کے حوالے سے بھی سرگرم ہے ،
 ترجمان کے مطابق کمپنی جنوری2022میں ʼʼآئی پی اوʼʼ کا انعقاد کریگی جس سے اس شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔