Author Topic: محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی طلبہ کے لئے تعارفی سیشن  (Read 625 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
محمد علی جناح یونیورسٹی  کراچی طلبہ کے لئے تعارفی سیشن
معاشرے کو باصلاحیت افراد دینا جامعات کی ذمہ داری،ڈاکٹر زبیر
کراچی :ہم طلبہ کو اچھی تعلیم کے ساتھ انکے وژن کو وسیع کرنے پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں صدر محمد علی جناح یونیورسٹی کا طلبہ کے تعارفی سیشن سے خطاب،آج سے کلاسز کاآغاز
محمد علی جناح یونیورسٹی میں چھ ماہ کے تعطل کے بعد تعلیمی سرگرمیاں آج (منگل) سے بحال ہورہی ہیں
جس کے تحت یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز دو مرحلوں میں کیا جائے گا ۔
پہلے مرحلہ میں 15 ستمبر سے بزنس ایڈمنسٹریشن، لائف سائنسز اور انجینئرنگ فیکلٹیز کے انڈر گریجویٹ و گریجویٹ ڈگری پروگراموں کی کلاسز شروع کی جائیں گی
جب کہ دوسرے مرحلہ میں یکم اکتوبر سے فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔
دریں اثنا یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے نئے سمسٹر فال 20 کے آغاز پر گزشتہ روز نئے طلبہ کے خیر مقدم کے لئے منعقد ہونے والے تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلبہ کو اچھی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے وژن کو وسیع کرنے پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں
کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف ڈگریاں تقسیم کرنا ہی یونیورسٹی کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ ان کا کام معاشرے کے لئے باصلاحیت افراد فراہم کرنا بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19کے بحران کے نتیجے میں اب ہم ایک نئی دنیا کا سامنا کررہے ہیں جس میں اب ہم ایک نئی ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کررہے ہیں،
اسی طرح ہمارے سماجی ڈھانچے اور کاروبار کے شعبے میں نت نئی تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔
انہوں نے طلبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یونیورسٹی میں بلا کسی تفریق کے تمام طلبہ کو یکساں سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور 40 فیصد طلبہ کو اسکالرشپ و مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے
تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سرگودھا کی ویب سائٹ پر مورخہ  15 ستمبر2020 کو شائع ہوئی