PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 26, 2020, 04:40:54 PM

Title: تعلیمی ادارےکھولنےکا فیصلہ کب ہوگا،وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا
Post by: sb on December 26, 2020, 04:40:54 PM

تعلیمی ادارےکھولنےکا فیصلہ کب ہوگا،وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا
لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہو گی، میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کھولنے کے حوالے سے  4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہو گی، میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں۔بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے تعلیمی ادارے کھلنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا
شفقت محمود نے پاکستان ڈیموکریٹک( پی ڈی ایم) پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے، جے یو آئی( ف) کے اندرونی مسائل شروع ہوگئےہیں،ان میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ کچھ کر سکے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے 30 دسمبر کو لاہور میں بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں بورڈز کے تحت امتحانات کے انعقاد اور  نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے پرحتمی فیصلہ ہوگا۔وفاقی وزیرتعلیم نے آئندہ سال تعلیمی اداروں سے متعلق منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے کے لئے چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کو اجلاس میں شرکت کے لئے طلب کیا۔
اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا جائے گا، وزراء تعلیم اجلاس میں بورڈ امتحانات جون اور مئی میں منعقد کرانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، نیا تعلیمی سال اگست کے مہینے سے شروع کرنے کا ایجنڈا زیر بحث ہوگا۔تعلیمی اداروں میں آئندہ سال گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی پر بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے صحت کے امور کا ایجنڈا بھی اجلاس میں شامل ہوگا، اجلاس میں وزراء تعلیم سے سفارشات لینے کے بعد متفقہ طور پر تعلیمی اداروں کے لیے پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی