Author Topic: پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہیلتھ سروے کروایا جائے گا،صوبائی وزیر صحت  (Read 462 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہیلتھ سروے کروایا جائے گا،صوبائی وزیر صحت
لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں نیشنل نیوٹریشن سروے 2018ء کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہیلتھ سروے کروایا جائے گا ۔
ڈاکٹر سہیل ثقلین نے نیشنل نیوٹریشن سروے 2018ء کے خدوخال اور اہمیت بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیرصحت نے کہا کہ نیشنل نیوٹریشن سروے2018ء کی شاندار لانچنگ تقریب کے انعقاد کے لئے یونیسف کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں۔پاکستان کے بچوں میں غذائیت کی کمی کے حوالہ سے یہ سروے انتہائی اہم ہے پاکستان میں پہلی بار یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ بننے جا رہی ہے۔۔صوبائی سیکرٹری صحت زاہد اختر زمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو نیشنل نیوٹریشن سروے 2018ء کی کامیاب لانچنگ تقریب پر مبارکباد دیتا ہوں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور 27جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"