Author Topic: سندھ سائنس کے علاوہ مضامین میں ڈاکٹریٹ کرنے والوں کو 5000 روپے الاؤنس دینے پر تح  (Read 1352 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

سندھ سائنس کے علاوہ مضامین میں ڈاکٹریٹ کرنے والوں کو 5000 روپے الاؤنس دینے پر تحفظات
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کالج اساتذہ کو 5 ہزار روپے دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اپیل کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق صرف سائنس و ٹیکنالوجی میں تحقیق کرنے والے اساتذہ کو 5 ہزار روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس کے طور پر دیا جاتا ہے جبکہ دیگر مضامین میں (ڈاکٹریٹ) کرنے والے اساتذہ کو 15 سو روپے ماہانہ دیا جاتا ہے۔ تاہم آرٹس کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ایک کالج کے استاذ نے صوبائی محتسب سے رجوع کیا اور انہوں نے اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 15 سو کے بجائے اسے 5000 روپے ماہانہ دینے کے احکامات جاری کئے۔ سیکریٹری تعلیم رضوان میمن نے ”جنگ“ کو بتایا کہ صوبائی محکمہ تعلیم نے محتسب کے اس فیصلے کے خلاف گورنر سے اپیل کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی سائنس و ٹیکنالوجی میں تحقیق کرنے والے ڈاکٹریٹ اساتذہ کو 5 ہزار روپے خصوصی الاؤنس دے رہے ہیں جو دیگر مضامین میں ڈاکٹریٹ کرنے والوں کو دینا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جامعات اور انسٹیٹیوٹس کے تمام اساتذہ کو 5 ہزار روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس دیا جاتا ہے جس میں کسی مضمون کی کوئی قید نہیں۔ یہ سلسلہ سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کے دور میں شروع ہوا تھا۔
.....................


شکریہ جنگ