Author Topic: گورنمنٹ فارابی سیکنڈری اسکول کراچی 25 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ، شہری حکومت کی  (Read 1487 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
گورنمنٹ فارابی سیکنڈری اسکول کراچی 25 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ، شہری حکومت کی مخالفت
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے شہری حکومت کی مخالفت کے باوجود قومیائے گئے گورنمنٹ فارابی سیکنڈری اسکول عقب اسکواش کمپلکس کشمیر روڈ کو 25 سالہ لیز پر حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ گورنمنٹ گرلتز ڈگری کالج شیریں جناح کالونی کے بعد یہ دوسرا تعلیمی ادار ہے جو 25 سالہ لیز پر دیا جائے گا۔ اس وقت اس اسکول میں 100 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یہ اسکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت غریبوں کو معیاری تعلیم دینے کے لئے دیا جا رہا ہے، جس میں غیر مراعات یافتہ طبقے کی طالبات کو پریپ سے ہائر سیکنڈری تک مفت تعلیم دی جائے گی۔ حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر واثق رضوی کے محکمہ تعلیم کو بھیجے گئے پروجیکٹ کے مطابق اس پروجیکٹ سے 3 ہزار 700 افراد کو فائدہ ہوگا، جن میں 28 سیکشن، 1120 طلبہ، 50 صیچرز، 5 پرنسپل اور ہیڈز جبکہ 20 رکنی مددگار عملہ ہوگا۔ ابتدائی طور پر یہ 25 سال کے لئے دیا جائے گا جس کی توسیع بھی ہوسکے گی۔ حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن اس پر 308 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ پہلے دو سال میں تعمیر اور تیاری میں 158 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ لیز ختم ہونے پر تبدیل نہ ہونے والے تمام اثاثے محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ ای ڈی او اسکولز کراچی ابراہیم کنبھر نے اپنی رپورٹ میں فارابی اسکول دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعلیم طلبہ بے دخل ہو جائیں گے اور ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔

شکریہ جنگ