Author Topic: میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان  (Read 560 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
  میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان
میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں ایم بی بی ایس بی ڈی ایس میں داخلوں کے لئے ایم ڈی کیٹ امتحان آج منعقد کیا جا رہا ہے پاکستان میڈیکل کمیشن کے زیر اہتمام لئے جانے والے ٹیسٹ کے لئے ملتان کے سرکاری کالجز یونیورسٹیز اور سکولوں میں 13 مختلف امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں تقریباً 9 ہزار سے زائد طلبا و طالبات امتحان میں حصہ لیں گے ،ملتان میں ایجوکیشن یونیورسٹی بوسن روز،نواز شریف زرعی یونیورسٹی ،گورنمنٹ ایمرسن کالج،سٹی کالج،پنجاب کالج کی چار برانچز ایڈمائر کالج فار گرلز اور ایڈمائر کالج فار بوائز،سکین سکول آف اکاونٹینسی،لاسال سکول شامل ہیں ملتان میں قائم ان 13 امتحانی سنٹرز میں تقریباً 9 ہزار طلبا و طالبات حصہ لیں گے جبکہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 بجکر 30 منٹ پر اپنے متعلقہ امتحانی مرکز رپورٹ کریں جبکہ 9 بجکر 30 منٹ پر حاضری ہو گی اور امتحانی سینٹرز کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ 10 بجکر 30 منٹ پر پیپر شروع ہو گا