Author Topic: سندھ وائس چانسلر کے عہدے کا اشتہار: ایک بھی درخواست موصول نہ ہوئی  (Read 538 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سندھ وائس چانسلر کے عہدے کا اشتہار: ایک  بھی درخواست موصول نہ ہوئی
یونیورسٹی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے وی سی کیلئے امیدوار کے تجربہ کی شرط میں کمی
کراچی:شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیراٹیج کے وائس چانسلر کے عہدے کے امیدواروں کے لیے انتظامی تجربہ کی شرط میں کمی کر کے 10 برس سے 6 برس کردیا گیا ہے۔
 یہ ملک کی پہلی سرکاری جامعہ تھی جس کے وائس چانسلر کے عہدے کا اشتہار گزشتہ برس دینے کے باوجود ایک امیدوار نے بھی درخواست نہیں دی تھی حتی کہ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر بھائی خان شر بھی مستقل وی سی کے امیدوار نہیں تھے۔
سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات نے گزشتہ برس مہران یونیورسٹی جامشورو کے سینٹر آف ایکسلینس آرٹ اینڈ ڈیزائن کو علیحدہ کر کے جامعہ کا درجہ دیا اور سینٹر کے ڈائریکٹر بھائی خان شر کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا تھا اور پھر مستقل وائس چانسلر کے لیئے اشتہار بھی دیا تھا
تاہم کسی امیدوار نے درخواست نہیں دی کیوں کہ قائم مقائم وی سی سمیت کوئ امیدوار 10 برس کے انتظامی تجربہ کا حامل نہیں تھا۔
تاہم اب نیا اشتہار جاری کرتے ہوئے امیدوار کے انتظامی تجربے کی شرط چار سال کم کردی گئی ہے جب کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جون مقرر کی گئی ہے۔