Author Topic: جامعہ اردو ، ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت  (Read 294 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ اردو ، ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت
کراچی :وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اساتذہ اور ملازمین کی مشکلات کے پیش نظرمستقل ، کنٹریکٹ، یومیہ اجرت، ٹی ٹی ایس اساتذہ، آئی پی ایف پی اساتذہ ، جز وقتی اساتذہ کی تنخواہ تیار کروا کر تمام ملازمین کے اکاؤنٹ میں بھجوانے کے احکامات دے دیے ہیں۔ قوی امید ہے کہ جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین کومارچ کی تنخواہ آئندہ دو دنوں میں مل جائے گی ۔یہ بات شیخ الجامعہ جامعہ اردو ڈاکٹر عارف زبیر نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن غیر تدریسی ملازمین گریڈ 1 تا 16 (گلشن کیمپس ) کے صدر محمد عدنان اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انجمن غیر تدریسی ملازمین کے صدر محمد عدنان اختر نے تدریسی وغیر تدریسی سمیت تمام ملازمین کو وقت سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر جامعہ اردو کے وائس چانسلر عارف زبیر اورخزانچی عاصم بخاری سمیت اکا ؤنٹس ڈپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، کورونا وائرس کی وباسے بچاؤ کیلئے کرا چی سمیت پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے ، اقدام کا مقصد یہی ہے کہ ملازمین آئندہ دو دنوں میں تنخواہ بینکوں سے حاصل کر کے اپنی ضروریاتِ زندگی کی چیزیں خرید سکیں۔عدنان اختر نے کہا کہ جامعہ اردو کی انتظامیہ نے نہ صرف مستقل ملازمین بلکہ معاہداتی ، یومیہ اجرت ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ اور دیگر بلز کی ادائیگی کو ممکن بنایا اور جامعہ اردو کے وائس چانسلر اور ٹریژار اس وقت تک یونیورسٹی میںمیں موجود رہے جب تک تنخواہ کا عمل مکمل نہیں ہو گیا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  22 مارچ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"