Author Topic: انٹر بورڈ نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر406طلبہ کے نتائج روک لیے  (Read 1066 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹر بورڈ نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر406طلبہ کے نتائج روک لیے
انٹر بورڈ کراچی نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر پری میڈیکل سال دوم کے مجموعی طور پر406طلبہ کے نتائج روک لیے ہیں
کراچی : انٹر بورڈ کراچی نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر پری میڈیکل سال دوم کے مجموعی طور پر406طلبہ کے نتائج روک لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی نے پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج کا اجرا کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں نقل کرنے کے الزام میں 104امیدواروں کے نتائج روک لیے ہیں جن کا معاملہ انفیئر مینس کمیٹی کے سپر د کردیا گیا ہے کمیٹی کی سفارشات پر بی او جی کے فیصلے کے بعد ان کے نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ کمپیوٹرائز ڈ انرولمنٹ کی عدم دستیابی پر انٹر بورڈ کراچی نے 270 امیدواروں کے نتائج کا اجرا عارضی طورپر روک دیا ہے جبکہ انرولمنٹ کارڈ کی تجدید نہ کروانے پر 30طلبہ کے نتائج جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ ضلع کے بورڈ سے دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر ایک امیدوار کا نتیجہ روک لیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ستمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"