PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => UHS Lahore => Topic started by: AKBAR on February 12, 2021, 03:44:02 PM

Title: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزایک اورکوروناویکسین کاٹرائل کرے گی
Post by: AKBAR on February 12, 2021, 03:44:02 PM
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزایک اورکوروناویکسین کاٹرائل کرے گی
لاہور:یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایک اور کورونا ویکسین کا ٹرائل کریگی۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین زیڈ ایف 2001کے انسانی ٹرائل کی منظوری نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی سے مل چکی ہے۔
 جبکہ ڈریپ سے منظوری رواں ہفتہ متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈریپ سے منظوری کے بعد آئندہ ہفتے سے رضاکاروں کی بھرتی شروع ہوگی ۔ پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ ویکسین کیلئے ایک ہزار رضاکار رجسٹر کیے جائیں گے۔
ویکسین تین ڈوزز پر مشتمل ہوگی۔ویکسین کی ڈوزز تین ماہ کے عرصے میں لگائی جائیں گی۔تین ماہ میں رضاکاروں کو 7مرتبہ یونیورسٹی آنا پڑے گا۔سفری اخراجات کی مد میں رضاکاروں کو مجموعی طور پر 16ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔
پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ویکسین ٹرائل کیلئے 18سال سے زائد عمر کے افراد رجسٹر ہوسکتے ہیں۔یہ ٹرائل 18ماہ میں مکمل ہوگا۔پروفیسر جاوید اکرم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یو ایچ ایس کیلئے ریسرچ ہر شے سے بڑھ کر اہم ہے۔