Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

کابل یونیورسٹی پر دہشتگردوں کاحملہ،بیس طالب علم شہید،چالیس سے زائد زخمی

Offline AKBAR

  • *****
  • 4469
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Terrorist attack on Kabul University, 20 students martyred, more than 40 injured

کابل یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ،بیس  طالب علم شہید،چالیس سے زائد زخمی
افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں پیر کی صبح فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ میں موجود طلبہ کی بڑی تعداد نے اس علاقے کو خالی کردیا۔
افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں اس وقت آئیں جب یونیورسٹی میں افغان اور ایرانی حکام ایک کتب میلے کا افتتاح کررہے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی سے نکلنا شروع کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا نشانہ طلبہ تھے اور وہ جان بچاکر بھاگنے والے طلبہ کو نشانہ بنا رہے تھے۔
افغان میڈیا نے کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ممکنہ طور پر تین ہے اور اب تک 20 افراد کی ہلاکت اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔
افغان حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جو یونیورسٹی کے اندر داخل ہوچکی ہے اور اب تک حملہ آوروں کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
5 گھنٹے گزرنے کے باوجود دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.