AIRPORTS SECURITY FORCE ASF
ائیر پورٹ سیكیورٹی فورس
یہ وزارت دفاع كا ایك محكمہ ہے جس كے ذمے ائیر پورٹس كی حفاظت اور وہاں كا انتظام وغیرہ ہے۔ائیر پورٹس سیكیورٹی فورس میں بھرتی ہونے كے لئے جسمانی طور پر فٹ ہونے كے علاوہ میٹرک/ ایف اے پاس ہونا ضروری ہے۔ائیر پورٹس سیكیورٹی فورس كا ٹریننگ سنٹر کراچی میں ہے۔
تعلیمی قابلیت
ائیر پورٹس سیكیورٹی فورس میں بھرتی کے لئے کم از کم تعلیم قابلیت درج ذیل ہے
سیکورٹی گارڈ کے لئے کم از کم ۔۔۔۔۔ میڑک
اس کے اوپر کے عہدوں کے لئے کم از کم ۔۔۔۔۔ایف۔اے ۔ ایف۔ ایس ۔سی ۔ بی اے / بی ایس سی
ائیر پورٹس سیكیورٹی فورس میں براہ راست بھرتی سیکورٹی گارڈ اور اے ایس آئی کے لئے ہوتی ہے ۔
نوٹ !ائیر پورٹس سیكیورٹی فورس کے بارے میں تازہ ترین معلومات کی فراہم پر پاک سٹڈی فورم جناب شفقت محمود صاحب Aissistant Director ریسر چ اینڈ ڈوپلمینٹ سیل اے ایس ایف ہیڈکواٹر کراچی کا ممنون ہے