PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: AKBAR on December 29, 2021, 01:22:00 PM

Title: جامعہ زکریا کا کامرس کالجز کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی قائم
Post by: AKBAR on December 29, 2021, 01:22:00 PM

جامعہ زکریا کا کامرس کالجز کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی قائم
وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیر صدارت الحاق شدہ کامرس کالجز کے پرنسپلز کا ایک اجلاس یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔وائس چانسلر نے مسائل کے حل کیلئے چیئرمین شعبہ کامرس ڈاکٹر محمد حنیف اختر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی اپنی رپورٹ رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کو پیش کرے گی۔
اس موقعہ پر رجسٹرار صہیب راشد خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ ، چیئرمین ایفلی ایشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار پرنسپل کامرس کالج ملتان کینٹ اے ڈ ی انور ، پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج قاسم پور کالونی افتخار حسین ، پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال طارق چوہدری، پرنسپل کامرس کالج ڈیرہ غازی خان زاہد رسول بھی موجود تھے ۔