PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => IJT => Topic started by: AKBAR on July 01, 2021, 12:40:52 PM

Title: پاکستان میڈیکل کمیشن مسلسل غلط فیصلہ کررہا ہے :اسلامی جمعیت طلبہ
Post by: AKBAR on July 01, 2021, 12:40:52 PM
Pakistan Medical Commission has been consistently wrong decision: Islami Jamiat Talaba
پاکستان میڈیکل کمیشن مسلسل غلط فیصلہ کررہا ہے :اسلامی جمعیت طلبہ
اسلامی جمعیت طلبہ پشاور نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے این ایل ای(نیشنل لائسنسنگ ایگزیم ) امتحان کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے
کہ این ایل ای امتحان کے نام پر طلبہ کا استحصال بند کیا جائے بصورت دیگر اگلے ہفتے منعقدہ پشاور میڈیکل کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرینگے
پشاور پریس کلب میں اسلامی جمعیت پشاور کے ناظم کاشف حسن زئی نے میڈیکل کالجز کے ناظمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان میڈیکل کمیشن کا امتحان این ایل ای کسی صورت منظور نہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب سے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کر کے پی ایم سی بنائی ہے
تب سے میڈیکل کے طلبہ شدید مشکلات سے دو چار ہیں ،میڈیکل کے طالب علم سے پانچ سال پروفیشنل امتحانات کے بعد لائسنس کیلئے امتحان لینا سمجھ سے بالا ہے ۔
مزید امتحانات کے بجائے میڈیکل کالجز کے معیار کو بہتر بنایا جائے عہدیداران نے کہا کہ پی ایم سی انٹر سٹ فارغ طلبہ سے ایم ڈی کیٹ کے نام پر پیسے بٹور رہے ہیں
اس ٹیسٹ کی فیس کو پندرہ سو سے بڑھا کر چھ ہزار کر دی گئی ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے ،صوبے بھر میں میڈیکل کالجز کی کمی ہے
انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل کالجز فیکلٹی بحران سے دو چار ہے تمام کالجز کے فیکلٹیز کو فلفور مکمل کیا جائے
میڈیکل کالجز کے طلبہ نے مطالبہ کیا کہ این ایل ای امتحان کے نام پر طلبہ کا استحال بند کیا جائے ،
صوبے میں میڈیکل کالجز کی کمی پوری کرنے کیلئے ضلع سطح پر کم از کم ایک میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ،
میڈیکل کالجز کی فیسوں کو فوری کم کر کے غریب طلبہ کو ریلیف فراہم کیا جائے
بصورت دیگر اگلے ہفتے منعقدہ صوبہ گیر میڈیکل کانفرنس میں ائندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا ۔