Author Topic: کاہنہ: سکولوں کا کمپیوٹر سائنس پڑھانے سے انکار  (Read 290 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کاہنہ: سکولوں کا کمپیوٹر سائنس پڑھانے سے انکار
لاہور: کاہنہ نو کے تین سرکاری ہائی سکولوں میں طلبا وطالبات کو نئی کلاسوں میں داخلے کیلئے مشکلات کا شکار ہونے لگے ۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کاہنہ سے کمپیوٹر سائنس کی نویں جماعت کوختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے حلقہ انتخاب کاہنہ نو کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمیت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جیسے تینوں بڑے سکولوں میں طلبا و طالبات کو داخلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہنہ میں آٹھویں جماعت کی عالیہ حنیف اور صبا شفیع کو سکول انتظامیہ کی جانب سے داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے ، اسی گرلز ہائی سکول میں ساتویں جماعت میں داخلے کی خواہشمند حنائشفیع، ذوہا بشیر اور علیشاء فاطمہ کو بھی گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل ماڈل ٹاؤن لاہور ملک لیاقت نے موقف میں کہا کہ آپ کی نشاندہی کے مشکور ہیں ،اگر داخلے روکے گئے ہیں تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ  02 اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"