Author Topic: پنجاب گروپ آف کالجز اور پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بچوں کی فیس میں رعای  (Read 723 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پنجاب گروپ آف کالجز اور پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بچوں کی فیس میں رعایت پر مفاہمت

پنجاب گروپ آف کالجز، ایفاسکول سسٹم ، الائیڈ سکولز اور پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے رجسٹرڈ مزدور کارڈ ہولڈرز، حاضر سروس ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی فیس میں رعایت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے ہیں،
مفاہمتی یادداشت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر سہیل افضل اور وائس کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی اِنسٹیٹیوشن چوہدری محمد ارشد نے دستخط کئے ،
مفاہمتی یادداشت کے مطابق پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی اِنسٹیٹیوشن کے تمام رجسٹرڈ مزدورکارڈ ہولڈرز،حاضر سروس ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو پنجاب کالجز( دوپہر کے تعلیمی پروگرامز) میں ماہانہ ٹیوشن فیس میں 30 فیصد رعایت اور ایفاسکول سسٹم اور الائیڈ سکولزمیں ماہا نہ ٹیوشن فیس میں 20 فیصدرعایت دی جائے گی،
 اس معاہدے سے سوشل سکیورٹی اداروں سے منسلک 12لاکھ سے زائد افراد اپنے بچوں کے لئے فیس میں رعایت کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔