Author Topic: راولپنڈی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2008ءکے نتائج کا اعلان کر دیا، طلباءنے پہلی ت  (Read 1965 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male


راولپنڈی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2008ءکے نتائج کا اعلان کر دیا، طلباءنے پہلی تینوں پوزیشنیں لے کر میدان مار لیا، کامیابی کی شرح 50.94 فیصد رہی، کلرکہار ہائی سکول کے ثاقب علی نے پہلی، کیڈٹ کالج کلرکہار کے محمد بلال مجید نے دوسری اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے احمد بلال اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی


 راولپنڈی ۔ 15 اگست (اے پی پی) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2008ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق کامیابی کی شرح 50.94 فیصد رہی۔ 62 ہزار 521 طلباءو طالبات میں سے 30 ہزار 770 طالب علم ناکام ہوئے۔ مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنیں طلباءنے حاصل کیں۔ کلرکہار ہائی سکول کے ثاقب علی نے پہلی، کیڈٹ کالج کلرکہار کے محمد بلال مجید نے دوسری جبکہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے احمد بلال اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوران امتحانات 172 نقل کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 836 طلباءو طالبات غیرحاضر رہے۔



VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study